اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 102 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 102

حاب بدر جلد 3 1 بیت المال یعنی خزانہ قائم کیا۔102 2 نمبر دو: عدالتیں قائم کیں اور قاضی مقرر کیے۔3 پھر تاریخ اور سن قائم کیا جو آج تک جاری ہے۔۔4 نمبر چار: امیر المومنین کا لقب حضرت عمرؓ نے خلیفہ وقت کے لیے اختیار کیا۔5 نمبر پانچ: فوجی دفتر ترتیب دیا۔6 نمبر چھ : والنٹیئر ز کی تنخواہیں مقرر کیں۔7 نمبر سات: دفتر مال قائم کیا۔8 نمبر آٹھ : پیمائش جاری کیں۔9 نمبر نو: مردم شماری کروائی۔10۔نمبر دس : نہریں کھد وائیں۔حضرت عمر بن خطاب 11۔گیارہ: شہر آباد کرائے یعنی کو فہ ، بصرہ، جیزہ، فسطاط، موصل وغیرہ۔12, نمبر بارہ یہ ہے کہ ممالک مقبوضہ کو صوبوں میں تقسیم کیا۔13 نمبر تیرہ: عشور یعنی دسواں حصہ بطور ٹیکس یا محصول مقرر کیا۔عشور حضرت عمر کی ایجاد ہے جس کی ابتدا یوں ہوئی کہ مسلمان جو غیر ملکوں میں تجارت کے لیے جاتے تھے ان سے وہاں کے دستور کے مطابق مال تجارت پر دس فیصد ٹیکس لیا جاتا تھا۔ابو موسیٰ اشعری نے حضرت عمر کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ ان ملکوں کے تاجر جو ہمارے ملک میں آئیں ان سے بھی اسی قدر محصول لیا جائے یعنی پھر دس فیصد ان سے بھی وصول کیا جائے۔14۔نمبر چودہ یہ ہے کہ دریا کی پیداوار پر محصول لگایا اور محصل مقر ر کیے۔15 نمبر پندرہ: حربی تاجروں کو ملک میں آنے اور تجارت کرنے کی اجازت دی۔16۔نمبر سولہ : جیل خانہ قائم کیا۔17۔نمبر سترہ: ڈرے کا استعمال کیا۔18۔نمبر اٹھارہ: راتوں کو گشت کر کے رعایا کے دریافت حال کا طریق نکالا۔19۔نمبر انیس: پولیس کا محکمہ قائم کیا۔20۔نمبر ہیں: جابجا فوجی چھاؤنیاں قائم کیں۔21۔نمبر اکیس : گھوڑوں کی نسلوں میں اصیل اور مجنس کی تمیز قائم کی جو اس وقت تک عرب میں نہ تھی۔22۔نمبر بائیس: پرچہ نویس مقر ر کیے۔23۔نمبر تئیں : مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک مسافروں کے آرام کے لیے مکانات بنوائے۔24۔چو ہیں: لاوارث بچوں کی پرورش کے لیے روزینہ مقرر کیے۔