اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 103
محاب بدر جلد 3 103 25 پچیس : مختلف شہروں میں مہمان خانے تعمیر کرائے۔26 چھپیں : یہ قاعدہ قرار دیا کہ اہل عرب گو کافر ہوں غلام نہیں بنائے جاسکتے۔27۔ستائیس : مفلوک الحال عیسائیوں اور یہودیوں کے روزینے مقرر کیے۔28۔اٹھائیس: مکاتب قائم کیے۔حضرت عمر بن خطاب 29۔انیتس: معلموں اور مدرسوں کے مشاہرے مقرر فرمائے، تنخواہیں مقرر کیں۔30 تمہیں: حضرت ابو بکر کو اصرار کے ساتھ قرآن مجید کی ترتیب پر آمادہ کیا اور اپنے اہتمام سے اس کام کو پورا کیا۔31۔اکتیس: قیاس کا اصول قائم کیا۔32۔بنتیں فرائض میں عول کا مسئلہ ایجاد کیا یعنی نان نفقہ کے لیے بعض لوگوں کو عیال میں شامل کرنا۔33۔تینتیس: نماز تراویح جماعت سے قائم کی۔34 چونیتس : تین طلاقوں کو جو ایک ساتھ دی جاتی تھیں طلاق بائن قرار دیا۔یہ تو آپ نے سزا کے طور پر بھی کیا تھا۔35۔پینتیس : شراب کی حد کے لیے اسی کوڑے مقرر کیے۔36 چھتیں: تجارت کے گھوڑوں پر زکوۃ مقرر کی۔37۔سینتیں: بنو ثعلب کے عیسائیوں پر بجائے جزیہ کے زکوۃ مقرر کی۔38۔اڑتیس: وقف کا طریقہ ایجاد کیا۔39۔انتالیس: نماز جنازہ میں چار تکبیروں پر تمام لوگوں کا اجماع کر وا دیا۔ویسے عمومی طور پر مسنون یہی ہے تین تکبیریں ہوتی ہیں یا پہلی تکبیر کے ساتھ آخری تکبیر تک سلام پھیر نے سے پہلے چار ابھی بھی یہی رائج ہیں۔40۔چالیس یہ ہے کہ مساجد میں وعظ کا طریقہ قائم کیا اور ان کی اجازت سے تمیم داری نے وعظ کہا اور یہ اسلام میں پہلا وعظ تھا۔41۔اکتالیس: اماموں اور موذنوں کی تنخواہیں مقرر کیں۔42 بیالیس: مساجد میں راتوں کو روشنی کا انتظام کیا۔43۔تینتالیس : ہجو کرنے پر تعزیر کی سزا قائم کی۔۔44 چوالیس غزلیہ اشعار میں عورتوں کے نام لینے سے منع کیا حالانکہ یہ طریقہ عرب میں مدتوں سے جاری تھا۔علامہ شبلی لکھتے ہیں کہ اس کے سوا اور بھی عمر کی اولیات ہیں جن کو ہم طوالت کے خوف سے قلم انداز کرتے ہیں۔187