اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 380 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 380

ناب بدر جلد 3 کو دیکھ سکتے تھے۔380 حضرت عثمان بن عفان بہر حال اس کے بعد پھر مختلف وقتوں میں مسجد کی توسیع ہوتی رہی ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام سے مشابہت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں کہ : " حضرت عثمانؓ کو تو میں حضرت سلیمان سے تشبیہ دیتا ہوں۔ان کو بھی عمارات کا بڑا شوق تھا۔حضرت علی کے وقت میں اندرونی فتنے ضرور تھے۔ایک طرف معاویہ تھے اور دوسری طرف علی اور ان فتنوں کے باعث مسلمانوں کے خون ہے۔6 سال کے اندر اسلام کے لیے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔اسلام کے لیے تو عثمان تک ہی ساری کارروائیاں ختم ہو گئیں۔پھر تو خانہ جنگی شروع ہو گئی۔7291 حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : " یہ ضروری نہیں ہے کہ مسجد مرضع اور پکی عمارت کی ہو بلکہ صرف زمین روک لینی چاہیے اور وہاں مسجد کی حد بندی کر دینی چاہیے اور بانس وغیرہ کا کوئی چھپر وغیرہ ڈال دو تا کہ بارش وغیرہ سے آرام ہو۔خدا تعالیٰ تکلفات کو پسند نہیں کرتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد چند کھجوروں کی شاخوں کی تھی اور اسی طرح چلی آئی۔پھر حضرت عثمانؓ نے اس لیے کہ ان کو عمارت کا شوق تھا اپنے زمانہ میں اسے پختہ بنوایا۔مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ حضرت سلیمان اور عثمان کا قافیہ خوب ملتا ہے۔شاید اسی مناسبت سے ان کو ان باتوں کا شوق تھا۔"730 مسجد الحرام کی توسیع 126 ہجری میں ہوئی۔126 ہجری میں حضرت عثمان نے حرم کے نشانات کی از سر نو تجدید کی اور مسجد الحرام کی توسیع فرمائی اور ارد گرد کے مکانات خرید کر مسجد الحرام میں شامل کیے۔بعض لوگوں نے اپنی رضا مندی سے مکانات فروخت کر دیے لیکن بعض اپنے مکانات فروخت کرنے پر راضی نہ ہوئے۔حضرت عثمان نے ان کو ہر ممکن طریقے سے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔آخر حضرت عثمان کے حکم سے وہ تمام مکانات گرا دیے گئے اور ان کی قیمت آپ نے بیت المال میں جمع کرادی۔اس پر ان لوگوں نے حضرت عثمان کے خلاف شور مچایا تو آپ نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔پھر ان سے مخاطب ہو کر آپ نے فرمایا۔کیا تم جانتے ہو کہ کس بات کی وجہ سے تم میں میرے خلاف یہ جرات ہوئی ہے ؟ اس جرآت کا سبب صرف میر اعلم ہے۔حضرت عمرؓ نے بھی تمہارے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا تھا مگر ان کے خلاف تو تم لوگوں نے کوئی ہنگامہ نہ کیا تھا۔اس کے بعد عبد اللہ بن خالد بن 731 اُسید نے حضرت عثمان سے ان ہنگامہ کرنے والوں کے بارے میں بات کی تو انہیں چھوڑ دیا گیا۔پہلا اسلامی بحری بیڑا بھی 128 ہجری میں حضرت عثمان کے زمانے میں بنایا گیا۔امیر معاویہ بن ابو سفیان وہ پہلے حص تھے جنہوں نے حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں بحری جنگ کی۔امیر معاویہ نے