اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 154
محاب بدر جلد 2 154 حضرت ابو بکر صدیق سرے سے اسلام چھوڑ کر وثنیت اور بت پرستی اختیار کر لی۔کچھ لوگوں نے نبوت کا دعویٰ کیا۔کچھ لوگ اسلام کے معترف رہے۔نماز بھی قائم کرتے رہے لیکن زکوة کی ادائیگی سے رک گئے۔کچھ لوگ رسول اللہ صلی علیکم کی وفات سے خوش ہوئے اور جاہلی عادات و اعمال میں لگ گئے۔کچھ لوگ حیرت و تر ڈ دکا شکار ہوئے اور اس انتظار میں لگ گئے کہ کس کو غلبہ ملتا ہے۔ان تمام شکلوں کی وضاحت سیرت و فقہ کے علماء نے کی ہے۔امام خطابی کہتے ہیں کہ مرتدین دو طرح کے تھے ایک تو وہ جو دین سے مرتد ہوئے۔ملت کو چھوڑا اور کفر کی طرف لوٹ گئے۔اس فرقے کے دو گروہ تھے ایک گروہ ان لوگوں کا تھا جو مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی پر ایمان لائے۔ان کی نبوت کی تصدیق کی اور رسول اللہ صلی علی نیم کی نبوت کا انکار کیا۔دوسر ا گر وہ ان لوگوں کا تھا جو دین اسلام میں مرتد ہوئے۔شرعی احکام کا انکار کیا۔نماز و زکوۃ وغیرہ جیسے امور کے تارک ہو کر جاہلی دین کی طرف لوٹ گئے اور مرتدین کی دوسری قسم ان لوگوں کی تھی جنہوں نے نماز و زکوۃ کے درمیان تفریق کی۔نماز کا اقرار کیا اور زکوۃ کی فرضیت اور اسے خلیفہ کو دینے کے وجوب سے انکار کیا۔ان زکوۃ روکنے والوں میں سے ایسے لوگ بھی تھے جو زکوۃ دینا چاہتے تھے لیکن ان کے سرداروں نے ان کو اس سے روک رکھا تھا۔مرتدین کی جو مختلف تقسیمیں ہیں اس تقسیم سے قریب تر قاضی عیاض کی تقسیم ہے لیکن انہوں نے تین قسمیں بیان کی ہیں: ایک وہ جنہوں نے بت پرستی اختیار کرلی؛ دوسرے وہ جنہوں نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کی پیروی کی، دونوں نبوت کے دعویدار تھے ، تیسرے وہ جو اسلام پر قائم رہے لیکن زکوۃ کا انکار کیا اور اس تاویل کے شکار ہوئے کہ اس کی فرضیت نبی کریم صلی ایام کے دور تک محدود تھی۔پھر ایک ڈاکٹر عبد الرحمن ہیں وہ کہتے ہیں کہ مرتدین کی چار قسمیں ہیں: ایک وہ جو بت پرستی میں لگ گئے ، دوسرے وہ جنہوں نے جھوٹے مدعیان نبوت اسود عنسی، مسیلمہ کذاب اور سجاح کی اتباع کی؛ اور تیسرے وہ جنہوں نے وجوب زکوۃ کا انکار کیا؟ اور چوتھے وہ جنہوں نے وجوب زکوۃ کا تو انکار نہ کیا لیکن ابو بکر کو دینے سے انکار کیا۔405 وہ قبائل جنہوں نے زکوۃ دینے سے انکار کیا تھا ان میں نمایاں مدینہ کے قریبی قبائل عبس اور ذبیان تھے اور ان سے ملحقہ قبائل بَنُو كِنَانَه، غَطفان اور فزارہ تھے۔406 قبیله هوازن والے متر د ر تھے انہوں نے بھی زکوۃ کی ادائیگی سے انکار کر دیا تھا۔407 مانعین زکوۃ اور حضرت ابو بکر ضیا مشورہ مانعین زکوۃ کے حوالے سے حضرت ابو بکر کا صحابہ سے مشورہ طلب کرنے کا ذکر ملتا ہے۔حضرت ابو بکر نے کبار صحابہ کو جمع کر کے ان سے منکرین زکوۃ کے ساتھ جنگ کرنے کے متعلق مشورہ کیا۔جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے تھے لیکن زکوۃ سے انکاری تھے۔حضرت عمر بن خطاب اور بیشتر مسلمانوں کی یہ