اصحابِ بدرؓ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 120 of 557

اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 120

اصحاب بدر جلد 2 120 حضرت ابو بکر صدیق فرمارہے تھے اور فرمانے لگے اس فخرفہ کو دیکھو یہ کیا کر رہا ہے ؟ ابنِ آبی رزمہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیکم نے اس سے زائد نہیں کہا کہ اس مخرمہ کو دیکھو کیا کرنے لگا ہے اور آپ تبسم فرمانے لگے۔325 بہر حال جب بعض صحابہ کو معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی علیہم کا زاد راہ گم ہو گیا ہے تو وہ حیش لے کر آئے۔جیس ایک عمدہ حلوہ ہے جو کھجور اور آئے اور مکھن سے تیار کیا جاتا ہے ، اور آنحضرت صلی علیکم کے سامنے رکھ دیا۔حضرت ابو بکر جو اپنے غلام پر غصہ کر رہے تھے ان سے آنحضرت صلی یہ تم نے فرمایا: اے ابو بکر ! نرمی اختیار کرو۔یہ معاملہ نہ تمہارے اختیار میں ہے اور نہ ہمارے۔اس غلام کی کوشش تو یقیناً یہی رہی ہو گی کہ اونٹ گم نہ ہو لیکن گم ہو گیا۔بہر حال آپ نے فرمایا کہ یہ لو، یہ ہمارے لیے ایک پاکیزہ غذا آگئی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بھیجی ہے اور اس غلام کے ساتھ ہمارا جو کھانا تھا یہ اس کا بدل ہے۔پھر آنحضرت صلی اللی علیم نے اور حضرت ابو بکر نے بھی وہ کھانا کھایا اور ان لوگوں نے بھی کھایا جو ان دونوں کے ساتھ کھایا کرتے تھے یہاں تک کہ سب سیر ہو گئے۔رض اس کے بعد حضرت صفوان بن مُعَطَّل پہنچے۔ان کی ذمہ داری قافلے کے پیچھے چلنے کی تھی۔ان کے سپر دیہی کام تھا جیسا کہ افک کے واقعہ میں بھی بیان ہو چکا ہے کہ پیچھے سے دیکھتے تھے کوئی چیز رہ تو نہیں گئی۔326 حضرت صفوان آئے تو اونٹ ان کے ساتھ تھا اور اس پر زادِ راہ بھی موجود تھا۔انہوں نے اونٹ کو آنحضرت صلی یکم کے پڑاؤ کے دروازے پر لا کر بٹھایا۔تب آنحضرت صلی ا ہم نے ابو بکر سے فرمایا۔دیکھو تمہارے سامان میں سے کچھ گم تو نہیں ہوا؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا سوائے ایک پیالے کے جس میں ہم پانی پیا کرتے تھے کوئی چیز گم نہیں ہوئی۔اسی وقت غلام نے کہا کہ وہ پیالہ میرے پاس پہلے ہی موجود ہے۔327 حضرت ابو بکر صدیق سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر آپ رسول اللہ صلی ایم کے ساتھ حج کے لیے نکلے اور آپ کے ساتھ آپ کی اہلیہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔پس جب وہ لوگ ذوالحلیفہ میں پہنچے تو وہاں اسماء کے ہاں محمد بن ابو بکر کی پیدائش ہوئی۔ذُوالخلیفہ مدینہ سے چھ سات میل کے فاصلہ پر ایک مقام ہے۔بہر حال حضرت ابو بکر نبی اکرم صلی مینیم کے پاس آئے اور آپ صلی علیہم کو اس بات کی خبر دی کہ اس طرح پیدائش ہوئی ہے تو رسول اللہ صلی علیکم نے آپ کو ارشاد فرمایا کہ اسماء کو کہیں کہ غسل کر لیں۔پھر حج کا احرام باندھ لیں اور سب کام کریں جو دوسرے لوگ یعنی حاجی کرتے ہیں سوائے اس کے کہ وہ بیت اللہ کا طواف نہ کریں۔328 حضرت ہو ڈ اور حضرت صالح تلبیہ کرتے ہوئے یہاں سے گزرے تھے رسول الله صلی ا لیکن جب وادی عشقان سے گزرے تو آپ مکئی کیم نے استفسار فرمایا اے ابو بکر ! یہ کون سی وادی ہے ؟ ابو بکر نے جواب دیا یہ وادی عُسفان ہے۔آپ نے فرمایا یہاں سے حضرت ہوڈ اور