اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 121
حاب بدر جلد 2 121 حضرت ابو بکر صدیق حضرت صالح دو سرخ اونٹوں پر سوار جن کی مہار کھجور کی چھال کی تھی چوغہ پہنے ہوئے اور اوپر سفید اور کالی نقش دار چادر اوڑھے ہوئے تلبیہ کہتے ہوئے بیت العتیق کے حج کے لیے گزرے تھے۔329 حجۃ الوداع کے سفر میں جن لوگوں کے ساتھ قربانی کے جانور تھے ان میں حضرت ابو بکر صدیق بھی شامل تھے۔330 حضرت ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں دیکھا کہ سُھیل بن عمر و ذبح کرنے کی جگہ پر کھڑے ہیں اور آپ صلی لی نام کے قربانی کے جانور کو رسول اللہ صلی علیکم کے قریب کر رہے ہیں۔رسول اللہ صلی الیکم نے اپنے ہاتھ سے اس کو ذبح کیا۔پھر سر مونڈنے والے کو بلایا اور اپنے بال منڈوائے۔کہتے ہیں کہ میں نے سُھیل کو دیکھا کہ آنحضرت صلی علیکم کے بال مبارک اپنی آنکھوں سے لگا رہا تھا۔کہتے ہیں اس وقت مجھے یاد آگیا کہ یہی سھیل صلح حدیبیہ کے وقت آپ کو بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے سے روک رہا تھا جو معاہدے پہ لکھی جانی تھی۔حضرت ابو بکر کہتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جس نے سہیل کو اسلام کی طرف ہدایت دی۔331 اور پھر جب ہدایت دی تو پھر اخلاص و وفا میں بے انتہا بڑھے۔نبی کریم صلی کمی کی آخری بیماری اور حضرت ابو بکر کا نمازیں پڑھانا نبی کریم صلی ایم کی آخری بیماری کے دوران حضرت ابو بکر صدیق کے نمازیں پڑھانے کے بارے میں آتا ہے۔حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ا ولم نے اپنی بیماری میں فرمایا: ابو بکر سے کہو کہ وہ لو گوں کو نمازیں پڑھائیں۔حضرت عائشہ نے کہا میں نے عرض کیا: حضرت ابو بکر جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو وہ رونے کی وجہ سے لوگوں کو سنانہ سکیں گے۔اس لیے آپ حضرت عمر کو کہیں کہ وہ لوگوں کو نمازیں پڑھائیں۔حضرت عائشہ کہتی تھیں میں نے پھر حضرت حفصہ سے کہا کہ آپ صلی علیم سے آپ کہیں کہ حضرت ابو بکر جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو سنا نہیں سکیں گے۔اس لیے آپ حضرت عمرؓ سے کہیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔حضرت حفصہ نے ایسا ہی کیا تو رسول اللہ صلی یکم ناراض ہوئے کہ خاموش رہو۔تم تو یوسف والی عور تیں ہو۔ابو بکر سے کہو وہی لو گوں کو نماز پڑھائیں۔2 وفات سے قبل جب آنحضرت صلی اللہ علم بیمار تھے تو حضرت ابو بکر کی غیر موجودگی میں حضرت بلال نے حضرت عمر کو نماز پڑھانے کے لیے کہہ دیا۔جب حجرے میں رسول اللہ صلی علیکم کو حضرت عمرؓ کی آواز پہنچی تو آپ نے فرمایا ابو بکر کہاں ہیں ؟ اللہ اور مسلمان یہ بات نا پسند کرتے ہیں کہ ابو بکر کے علاوہ کوئی اور نماز پڑھائے۔پھر حضرت ابو بکر کو بلایا گیا تو وہ اس وقت پہنچے جب حضرت عمر نماز پڑھا چکے تھے۔اس کے بعد رسول اللہ صلی علیہ کم کی 332