اصحاب احمد (جلد 9) — Page 433
۴۳۳ بیان حضرت خلیفہ المسیح الثانی صحابہ کرام کے مقام کی اہمیت کے بارے میں ڈلہوزی میں جب حضور بوجہ علالت اگست ۱۹۲۰ء میں قیام فرما تھے۔صحابہ کرام کے تعلق میں بیان فرمایا کہ صحابہ (حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے (اس اصول کو ) سمجھا تھا ( کہ ) سورج اپنے Satellites کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔چاند کی شان اس کے ارد گرد گھومنے والے ستاروں کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔اسی طرح شمع پروانہ سے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہم کتنی بھی تعریف کرتے چلے جائیں۔لوگ کتنی بھی تعریف کرتے چلے جائیں۔لوگ یہی سمجھیں گے کہ مبالغہ ہے۔لیکن ان کے خدام کے حالات سنائے جائیں اور بتایا جائے کہ ان کو حضور کے ساتھ کس قسم کا تعلق تھا تو وہ خواہ خواہ دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ جھوٹ نہیں ہوسکتا۔ضرور کچھ بات ہوگی۔“ ایک معترض سے میں نے کہا کہ جس نے خود اپنی آنکھوں سے حضرت مسیح موعود کو دیکھا اور وہ چیز پالی ہو جس کی اس کو تلاش تھی تو وہ خواہ اس کو ہزار دلیل دی جاتی اس کی کیا پرواہ کر سکتا ہے۔ہم نے اس کی آنکھوں میں وہ نور دیکھا ہے جو ہمارے دل کے اندر سے ہر گز نہیں نکل سکتا۔اور ہم کسی طرح بھی اس سے دور نہیں ہو سکتے۔۲۷