اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 404 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 404

۴۰۴ سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھ سے پائے سب کچھ تری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے تو نے ہی میرے جانی خوشیوں کے دن دکھائے روز کر مبارک سبحان من میرانی اپنے پیارے اور محبوب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسم مبارک زبان پر آتے ہی آپ پر رقت طاری ہو جاتی اور آپ بے قرار ہو کر رونے لگتے تھے۔ایسے مواقع پر ایک روحانی فضاء پیدا ہو جاتی۔اور قلب پر ایک روحانی کیفیت طاری ہوتی تھی۔آپ کو حضرت امیر المومنین اطال اللہ عمرہ اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے انتہا محبت وعقیدت تھی۔اور ہمیشہ انہیں اپنے محسن کے نام سے یاد فرماتے۔آپ کی خواہش کے مطابق روزانہ بلاناغہ حضرت امیر المومنین کی صحت کے متعلق الفضل کی رپورٹ آپ کو سنا تا تھا۔آپ ہمیشہ نصیحت فرماتے کہ خاندان مسیح پاک کے ساتھ سچی محبت اور عزت واحترام اپنے دل میں پیدا کرنے اور ہمیشہ ان کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کروں کیونکہ اسی میں خیر و برکت اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی ہے اور یہ کہ روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی کتاب کو زیر مطالعہ رکھوں کہ ان کتابوں میں نور بھرا ہے جو دلوں کو منور کرتا ہے اور اس نور کے بغیر خدا تعالیٰ کی رضامندی حاصل نہیں ہوتی۔سفر ر بوه گذشتہ جلسہ سالانہ ربوہ کے سفر میں حضرت بھائی جی اور اماں جی کی خواہش کے مطابق میں قادیان سے ربوہ تک ان کے ساتھ رہا اور ان کی خدمت کی خوب توفیق پائی۔فــالـحـمـد لله عـلـى ذالک۔ہندوستان بارڈر سے پاکستان بارڈر عبور کرنے کے لئے قریباً ایک میل چلنا پڑتا ہے چونکہ آپ کی صحت اس وقت بھی ناساز تھی اور طبیعت میں بے حد کمزوری تھی۔اس لئے میرے کندھے کا سہارا لیتے ہوئے بہت مشکل سے چلتے رہے اور بار بار یہ کہتے رہے کہ یا! پروردگار! تو جلدی مجھے حضرت اقدس کے قدموں تک پہنچا اور پھر جلد ہی دارالامان میں واپس لے آ۔راستہ میں کمزوری کی وجہ سے آپ کو کئی دفعہ بیٹھنا پڑا۔حتی کہ ایک سکھ بھائی کہنے لگے کہ بابا جی! اس کمزوری اور ضعیف العمری میں آپ کیوں یہ مصیبت مول لے رہے ہیں آپ کو گھر میں ہی بیٹھے رہنا چاہئے تھا۔گو اس وقت آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔لیکن بعد میں