اصحاب احمد (جلد 9) — Page 401
۴۰۱ نہیں۔میں تجھے تیری کبریائی ، عظمت و جبروت کا واسطہ دے کر پکارتا ہوں اور تیرے آستانہ پر گر کر التجا کرتا ہوں کہ مجھے ایک خاک آلودہ بیج کی طرح اپنی ربوبیت کے طفیل اتنا بڑھا۔پھیلا اور پھلدار بنا۔۔۔میرے اثمار اور پھلوں میں اپنے کرم سے ایسی شیرینی ، لطافت اور نفاست بھر دے کہ دنیا ان کی طلب گار ہو اور ان کو پاکر سیری حاصل کرے اور روحانی حاجات اور جسمانی ضروریات میں وہ حاجت مندوں کی مراد بنیں آمین اے ستار و غفار ہستی ! میری پردہ پوشی فرما اور میرے گناہوں اور معاصی کو معاف فرما اور ایسا ہو کہ میری کوئی غلطی ، معصیت یا گناہ میری دعاؤں کی قبولیت میں روک نہ بن سکے۔انما الاعمال بالنیات۔نیک دل پر اللہ تعالیٰ کی نظر کرم ہوتی ہے سو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل ورحم سے آپ کی دعاؤں کو قبولیت بخشی۔تعزیتی قرار دادیں ۲۵۸ آپ کے اقارب اور احباب قادیان کو تعزیتی خطوط موصول ہونے کے علاوہ بہت سی جماعتوں نے تعزیتی قرار دادیں ارسال کیں مثلاً قادیان کی مقامی جماعت اور ذیلی تنظیمات اور جماعت ہائے لاہور، میر پور ( کشمیر ) ، کوئٹہ، پشاور، گنج مغلپورہ، سلمی مجلس مقامی ربوہ، الجميعة العلمية جامعہ احمدیہ ربوہ ، مجالس خدام الاحمدیہ راولپنڈی و جھنگ صدر اور مدراس ، حیدر آباد دکن ، یاد گیر (کرناٹک) اور ساندھن (یو پی) نے ایسی قرار دادیں پاس کیں۔آپ کی مدح و توصیف ۲۵۹ ( از محترم اختر صاحب گوبند پوری) عالم جاوداں میں جا پہنچے وہ کہ جو خلد کے نشانی تھے خدمت دین جن کا مسلک تھا بھائی رحمان قادیانی تھے آپ نے روح کی بصیرت سے دین اسلام جب قبول کیا