اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 150 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 150

۱۵۰ وکیل کا دماغی توازن خراب ہو گیا اور انہوں نے حضور کے پاؤں کے تلووں کو چھونا شروع کیا۔اس طرح تکلیف پہنچنے کے باعث حضور صف اول میں کھڑے ہونے لگے پھر وہاں بھی قاضی صاحب سے تکلیف پہنچنے پر حضور حجرہ میں امام کے ساتھ دائیں طرف کھڑے ہو کر نماز میں شریک ہونے لگے اور مسجد کی توسیع تک یہی طریق جاری رہا۔توسیع مسجد کے بعد حضور صف میں کھڑے ہوتے تھے (نہ کہ امام کے ساتھ ) * ان دنوں اس حصہ میں عموماً دو صفیں کھڑی ہوتی تھیں اور بعد میں ضرور تا تین بھی کھڑی ہوتی رہی ہیں۔تیسرے کمرہ میں بھی دو صفیں ہوا کرتی تھیں۔اور ہر صف میں پتلے دبلے آدمی زیادہ سے زیادہ چھ اور بھاری بھر کم صرف چار کھڑے ہو سکتے تھے۔(بعد میں جماعت احمد یہ ترقی کرتی گئی تو مسجد مبارک کے ) ہر حصہ میں بجائے دو دو صفوں کے حمد اخویم چودھری محمد اسمعیل صاحب خالد واقف زندگی ولد محترم چوہدری محمد ابراہیم صاحب ساکن اسماعیلہ ضلع گجرات ) حضرت مولوی فضل الدین صاحب کے نواسے ہیں جن کا اسم گرامی ضمیمہ انجام آتھم کی فہرست تین سو تیرہ صحابہ میں تیسرے نمبر پر ہے۔خالد صاحب احمد آباد اسٹیٹ اور بشیر آباد اسٹیٹ ( سندھ) میں مینیجر رہے۔بعد ریٹائرمنٹ سندھ میں قیام رکھا۔ابھی وہیں قیام رکھتے ہیں۔جلسہ سالانہ ۱۹۶۰ء پر حضرت بھائی جی نے خالد صاحب کو جو کچھ فرمایا خالد صاحب کے الفاظ میں یوں ہے: مجھے ساتھ لے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مسجد میں تشریف آوری والے دروازے ( مراد کھڑ کی مؤلف) کے پاس مشرقی جانب دیوار کے ساتھ کپڑے کے ساتھ کھڑا کر کے فرمایا۔حضرت مسیح پاک ایک روز یہاں سے تشریف لا کر اس جگہ کھڑے ہوئے تھے۔ایک دوست نے جو مجذوب قسم کا تھا حضور کو چومنا اور پیار کرنا شروع کر دیا اور حضور کے جسم کو اور ہاتھوں کو بوسے دینے لگا۔حضور کچھ دیر کھڑے رہے تو پھر اس نے پاؤں کو بھی پیار کرنا اور چومنا شروع کر دیا۔اس پر حضور اس جگہ سے ہٹ کر دروازہ ( یعنی کھڑکی۔مؤلف) کے ساتھ مغرب کی طرف آ کر کھڑے ہو گئے۔وہ وہاں بھی آ گیا اور پھر اسی بیتابی کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔اس پر وہاں سے حضور اقدس چل کر مغرب کی طرف اسی جگہ تشریف لے آئے اور اس جگہ ان دنوں حجرہ تھا۔اس لئے حضور اس کے اندر چلے گئے اور وہ آدمی باہر رہ گیا اور وہ جگہ وہ تھی جہاں حضرت بھائی صاحب مرحوم کپڑے کی گدی پر بیٹھ کر ٹیک لگائے ذکر کر رہے تھے۔۲۹