اصحاب احمد (جلد 9) — Page 406
۴۰۶ اللهم اجعلنا منهم اللهم اجعلنا منهم اسی طرح جب مغضوب علیہم اور ان پر خدا تعالیٰ کے قہر و غضب کا ذکر آتا تو آپ بے قرار ہو کر استغفار پڑھنے لگتے۔اور ساتھ ہی نہایت تذلل اور انکسار سے دعا کرتے کہ اللهم لاتجعلنا منهم اللهم لاتعجلنا منهم تلاوت قرآن کے بعد جزاكم الله احسن الجزاء في الدارین خیراً کہتے ہوئے میرے لئے بہت دیر تک دعا فرماتے رہتے۔چنانچہ کئی دفعہ فرمایا کہ ” میرے پیارے بچے! آپ روزانہ میرے کانوں میں خدا تعالیٰ کی آواز پہنچاتے ہیں اس وجہ سے آپ کے لئے جو دعائیں نکلتی ہیں ، وہ میرے دل کی گہرائیوں سے نکلتی ہیں۔کوئی رسمی دعا ئیں نہیں آپ صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ میرے والدین اور اساتذہ کے لئے بھی دعا فرماتے۔آپ کی وفات کے بعد محترمہ اماں جی نے یہ قرآن کریم خاکسار کو بطور تبرک عطا فرمایا ہے فجزاها الله احسن الجزاء۔حضرت بھائی جی دنیائے احمدیت کا ایک قیمتی جو ہر تھے اور اپنے محبوب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مجسم عاشق تھے۔آسمان احمدیت سے غروب ہونے والے یہ روشن ستارے نونہالان جماعت کے لئے کامل رہنما تھے اسلام کے فدائی احمد کے خاص پیارے اب رہ گئے ہیں ایسے جیسے سحر کے تارے جیسا کہ سیدنا حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کے اعلیٰ مرتبہ کا ذکر کرتے فرمایا ہے کہ ایک مجذوب نے حضرت جنید بغدادی کی وفات پر ذیل کے شعر کہے تھے حضرت بھائی جی بھی ان کے مصداق ہیں ولم اسفى على فراق قوم والمدن والمزن والرواسي ثم تتغير لنا الليالي فكل جمر لنا قلوب هم المصابيح والحصون والخير والدين والسكون حتی تو فهم المنون وكل ماء لنا عيون یعنی ہائے افسوس! قوم کے ان قیمتی وجودوں کی جدائی پر ! یہ لوگ روشن چراغ اور مضبوط قلعے