اصحاب احمد (جلد 9) — Page 370
-1° -11 -١٢ -١٣ -10 کیک خورد ایک روپیہ کیک کلاں ڈیڑھ روپیہ کوکونٹ سوا آنه بسکٹ دوروپے سیر -۱۵ -17 برف کا کلفه سالم تین تا ساڑھے چار روپے سوڈا برف چار سے چھ آنے تک انڈے۔چائے فی انڈہ ایک آنہ دودھ۔فرنی۔کافی چائے کی پیالی ایک آنہ ترین روپے روز نامچہ میں فالودہ۔کافی اور خشک چائے کا صرف ایک ایک اندراج ہے۔فرنی کا بھی صرف چند بار کا اندراج ہے۔روز نامچہ سے یہ بھی علم ہوتا ہے کہ چائے انڈہ کا انتظام صرف جلسہ سالانہ کے دنوں میں ہوتا تھا۔-12 پان باره آنه فی سینکڑہ کل فروخت قریباً سواد وروپیه پان کی فروخت کا ذکر صرف تین دنوں میں ہے۔ان تین دنوں میں پان دوگھروں میں بھیجے گئے۔ایک دارا مسیح میں اور دوسرے مرزا گل محمد صاحب کے ہاں ( جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چچا زاد بھائی مرزا نظام الدین صاحب کے بیٹے تھے اور انہوں نے احمدیت قبول کر لی تھی۔اور حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ حرم اول حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کی ہمشیرہ محترمہ عزیزہ رضیہ صاحبہ سے ان کی شادی ہوئی تھی) روزنامچہ کے عرصہ میں قادیان میں پان کا رواج عام نہیں تھا۔صرف تین دنوں میں اس کی فروخت کے اندراجات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں گھرانے بالعموم پان اپنے طور پر قادیان کے باہر سے منگوا لیتے ہوں گے۔بلکہ دیگر ضروریات بھی یہ گھرانے باہر سے منگوا لیتے ہوں گے یا اپنے سفروں میں خرید لیتے ہوں گے۔عام خریدار اپنی مالی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ادھار لیتے تھے۔اور یہ حالت بھائی جی کے ۱۹۱۸ کے روز نامچہ میں تیار کردہ گوشوارہ سے بھی ثابت ہے جس کے مطابق اس بہت معمولی سی دکان کا خریداروں کے ذمہ تین سو بارہ روپے ادہار تھا۔ابتدائی مجالس مشاورت کی رپورٹوں میں بھی بالوضاحت اس صورت حال کا ذکر آتا ہے۔