اصحاب احمد (جلد 9) — Page 336
۳۳۶ تھیں اور فرش بچھایا گیا تھا۔خطبہ میں حضور نے بیان کیا کہ قرآن مجید میں ذکر ہوا ہے کہ انبیاء نے مشکلات اور غیر موافق حالات میں بتایا کہ وہ کامیاب ہوں گے اور ایسا ہی ہوا۔اسی طرح حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلبہ کی خبر دور اول میں دی گئی تھی جو پوری ہوئی۔پھر یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ مسلمانوں کے زوال کے بعد پھر اسلام ترقی کرے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ وہ بیج بویا گیا۔تمام قوموں اور حکومتوں نے اسکے تباہ کرنے کی کوشش کی۔مگر وہ بڑھا اور پھولا۔اور اب وقت آ رہا ہے کہ اس کے لذیذ اور شیریں اثمار اسلام کے کامل غلبہ کے آثار پیدا کر دیں۔مغرب کا رجوع اس طرف ہو رہا ہے اور جن مسائل پر اہل مغرب کو اعتراض تھا اب خود ان کے نزدیک مسائل اسلام قابل قبول ہور ہے ہیں۔سو ہمارا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھوں بوئے گئے بیچ سے جو درخت نکل رہا ہے اس کی غور و پرداخت کریں۔اس اولین جمعہ میں معدودے چند افراد تھے۔جن میں وفد میں شامل محترم بھائی عبدالرحمن صاحب بھی شامل تھے۔۱۱۹۵ ۱- فتح انگلستان کی بنیا درکھ دی گئی ہے مراجعت سے پہلے حضور کا اظہار لندن سے روانگی سے پہلے حضور نے ایک مکتوب میں رقم فرمایا کہ ”میرے نزدیک انگلستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔آسمان پر اس کی فتح کی بنیا درکھ دی گئی ہے۔اور اپنے وقت پر اس کا اعلان زمین پر بھی ہو جائے گا۔دشمن ہنسے گا اور کہے گا (کہ) یہ بے ثبوت دعوئی تو ہر ایک کر سکتا ہے۔مگر اس کو ہنسنے دو۔کیونکہ وہ اندھا ہے اور حقیقت کو نہیں دیکھ سکتا۔-۱۵ لندن سے مراجعت۔فرانس میں تبلیغ اور سر کاری نو تعمیر شدہ مسجد میں حضور کا اولین نماز پڑھانا لندن کے واٹر لوسٹیشن سے ۲۵ اکتوبر ۱۹۲۴ء کو قافلہ کا سفر مراجعت شروع ہوا۔یورپین مردوزن او ہندوستانی اور افریقین لوگوں نے حضور کو الوداع کہا۔ساؤتھ ٹین سے قافلہ نے جہاز پر رود بار انگلستان کو عبور کیا اور پیرس پہنچا۔جہاں کئی روز کے قیام میں تبلیغ کا خوب موقعہ ملا۔نمائندگان اخبارات۔ایڈیٹر