اصحاب احمد (جلد 9) — Page 320
۳۲۰ مسلمانوں کی مخالفتیں نا کامی کا شکار ہوئیں۔اس وقت کی قائم شدہ جماعتیں قائم ہیں۔ان نو مسلم احمد یوں کا ایک حصہ بعد میں قادیان اب تک آتا رہا۔کچھ حصہ پاکستان بننے پر پاکستان چلا گیا۔وہاں کے طلباء تعلیم کے لئے قادیان آتے ہیں۔وہاں کی بعض بچیوں کی شادیاں قادیان اور پاکستان میں ہوئیں۔یہ قائم شدہ جماعتیں مستحکم ہیں۔تقسیم ملک کے بعد حالات تبدیل ہونے پر نہ صرف ملکانہ کے علاقہ میں بلکہ یوپی کے دیگر علاقوں، راجستھان ، مغربی بنگال، مدراس اور کلکتہ کے نواح میں نیم مسلمانوں کو غیر مسلموں میں ملا لینے کی منظم کوششیں ہندو تنظیموں ہندو وشو پر شد نے برلا اور ڈالمیا جیسے اربوں پتیوں کی بھر پور مالی تعاون سے کرنا شروع کیں اور ساتھ ہی یہ پر زور پرا پیگنڈا کیا گیا کہ عرب کی پیٹر وڈالر طاقت سے مسلمان ان لوگوں کو مسلمان بنا رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ بعض مسلم تنظیمیں غلط کو ائف اپنی کوششوں کے عربی میں شائع کر کے ہندوستان میں مخفی رکھ کر ، سعودی عرب حکومت کو بھجوا کر بھاری رقوم حاصل کرتے ہیں۔سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ تعالیٰ نے از راہ کرم ۱۹۸۶ء کی سہ ماہی اول میں خاکسار (مؤلف) کو ناظر اعلیٰ مقرر فرمایا تھا۔اور اس حیثیت سے خاکسار کو اس سال لندن کا نفرس میں شمولیت کا بھی ارشاد فرمایا۔اختتام کا نفرنس کے بعد ایک خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا کہ ہند و تنظیمات کی طرف سے یہ فتنہ ارتداد عروج پر پہنچ چکا ہے۔سو حضور نے اس کے خلاف اعلان جہاد فر مایا اور خاکسار کو اپنے ساتھی سمیت فوراً اس جہاد کے لئے واپس جانے کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ ہم چند دن کے اندر واپس ہوئے۔اور خاکسار نے دو ذمہ دار ا حباب مرکز کے ساتھ سانڈھن وغیرہ علاقہ ارتداد کا جائزہ لے کر صورت حالات سے حضور کی خدمت میں اطلاع دی۔اور فروری ۱۹۸۷ ء سے حضور کی ہدایات کے مطابق کام شروع کیا گیا۔یہ کام وقف جدید کے سپرد حضور نے فرمایا۔خاکسار اس وقت ناظم وقف جدید ہے۔ایک مرکز راجستھان میں ہے راجستھان اور یوپی کے لئے اور ایک مرکز حیدر آباد دکن میں ہے۔ضلع دار نگل وغیرہ علاقہ کے لئے جہاں نیم ہندو مسلمان کئی اضلاع میں ہیں۔اور ایک علاقہ کلکتہ کے نواح میں ہے۔حضور کی ہدایات اور دعاؤں اور خصوصی توجہ سے یہ کام کامیاب ہو رہا ہے۔نظارت ہائے علیا ، دعوۃ وتبلیغ اور وقف جدید کے باہم تعاون سے۔فالحمد للہ ( نوٹ ستمبر ۱۹۹۰ء) خاکسار کی درخواست پر خاکسار کو جون ۱۹۸۹ء سے ناظم وقف جدید کے کام سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تا کہ خاکسار تالیف اصحاب احمد کا کام کر سکے۔اب مکرم خورشید احمد صاحب انور