اصحاب احمد (جلد 9) — Page 319
۳۱۹ حضور نے ایک مکتوب میں بھائی جی کوتحریر فرمایا: " آپ کی تفصیلی رپوٹیں پہنچ رہی ہیں جزاکم اللہ محمد احمد صاحب پیر کو پہنچ رہے ہیں۔غلام احمد صاحب آرہے ہیں اور بعض اور نو جوان بھی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو کام کرنے کی توفیق دے اور کام میں برکت دے حضرت خلیفہ ثانی کی طرف سے تحسین "مژده باد عبدالرحمن قادیانی و بھائی عبدالرحیم قادیانی“ مژده باد۔۔۔قادیانی مرقومه بالا کے زیر عنوان الحکم بابت ۷ راگست ۱۹۲۳ء میں درج ہے کہ ۳۱ / جولائی ۱۹۲۳ء کو گفتگو کے دوران میں حضرت اقدس خلیفہ ثانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ہندوؤں میں سے بعض ایسے لوگ اس سلسلہ میں آئے ہیں کہ ان کی خدمات اور غیرت اسلام پر رشک آتا ہے اور وہ دوسرے دس دس ہزار مسلمانوں کے مقابلہ میں ایک ہیں۔ان میں سے بھائی عبدالرحمن قادیانی اور بھائی عبدالرحیم قادیانی کا نام لیا۔میں اپنے ان دونوں مخلص بھائیوں کو، جن کے ساتھ مجھے خصوصیت سے ہمیشہ سے محبت ہے۔مبارکباد دیتا ہوں۔وہ خدا کے رحم اور فضل سے اپنی اس ایمانی قوت میں اتنی ترقی کریں کہ دس ہزار نہیں دس لاکھ کے برا بر ہوں ، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔خدا تعالیٰ ہمیں بھی ایسی ہی توفیق دے۔آمین۔از نعمانی * اللهم آمین و نیز مبارکباد۔(صفحه ۲) ارتداد میں پھر تیزی آنا اور اعلان جہاد کیا جانا ۱۹۲۳ء والی انسداد ارتداد کی جنگی سطح کی کارروائیاں بفضلہ تعالیٰ کامیاب رہیں۔غیر مسلموں اور حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع فیصل آباد ( خلف حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی ) اور حضرت قاری غلام حم صاحب مراد ہیں۔* نعمانی سے مراد ( حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی ہوں گے۔جو شاید اس وقت کا تب ہوں۔وہی اس نام سے معروف تھے۔