اصحاب احمد (جلد 9) — Page 388
۳۸۸ احباب جماعت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔آمین کتبہ پر مرقوم ہے: مزار الحاجہ زینب بی بی صاحبہ زوجہ بھائی جی عبد الرحمن صاحب قادیانی ساکن ربوہ ولادت ۱۸۸۰ء بیعت ۱۹۰۳ء وفات ۱۹۷۵-۴-۲۳ عمر ۹۵ سال وصیت نمبر ۳۳۹ الخدر ثم الخدر حضرت بھائی جی ذیل کی نصیحت تحریر فرماتے ہیں۔جس سے آپ کے ایمان و عرفان پر روشنی پڑتی ہے۔دھو کہ خوردہ ہوگا وہ انسان اور شیطان کی زد کے نیچے ہو گا وہ بد قسمت شخص جو خدا کے کسی فضل یا انعام کو ، اس کی کسی رحمت یا احسان کو اپنے کسی عمل کے نتیجہ، کوشش کا ثمرہ یا جد و جہد کا پھل سمجھ کر اکڑنے یا اترانے لگے اور بجائے اس کے کہ شکر نعمت کے لئے سجدات میں گر کر اپنے نفس کو پہچانے ، خودی و خودستائی کو چھوڑ کر اپنے اوپر ایک ایسی موت وارد کرے اور اس کی مرضی کے سامنے یوں گردن ڈال کر اپنے آپ سے اس طرح کھویا جائے کہ وَمَا تَشَاءُ وَنَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ * ۲۴۵ کا مقدس مقام اسے میسر آجائے اور خدا کے عرفان میں ترقی کر جائے۔الٹا اباء واستکبار کرے۔احسان فراموش بنے اور محسن حقیقی سے اس طرح دور و مہجور ہو جائے۔خدا کی عطا کو اپنی کرتوت کا پھل سمجھنے والا بے وقوف بجائے مقرب ہونے کے ملعون اور بجائے مقبول ہونے کے مردود ہوگا۔اور اس ذات والا صفات کی موہبت اور بخشش کو اپنی کمائی کا نتیجہ سمجھنے والا خود پسند اور نفس پرست کبھی اس کی چوکھٹ تک بھی رسائی نہیں پاسکتا۔وہی اس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں