اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 364 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 364

۳۶۴ کی دوسرے روز خطبہ جمعہ میں تحریک پر احباب نے صدقہ کیا۔ایک احمدی دوست اس وقت بہائیت کے زیر اثر آگئے تھے۔چند روز پہلے خاکسار اور مبلغ سری نگر حکیم محمد سعید صاحب نے ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔بعد میں ان صاحب نے اپنی بیوی کو شدید مار پیٹ کی کہ تمہاری جماعت سے وابستگی ان دونوں کے آنے کا باعث بنی ہے۔بیوی علیحدگی لینے پر مصر تھی۔خاکسار کے سمجھانے پر رک گئی۔ان صاحب پر اس حملہ کی خبر کا ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے جمعہ میں صدقہ بھی پیش کیا۔چاول پکوا کر صدقہ کے طور پر خود بانٹے۔ان کو تو بہ کی توفیق ملی اور وفات سے پہلے سالہا سال تک وہ تبلیغ میں منہمک رہے اور خاتمہ بالخیر ہوا۔فالحمد للہ۔۲- حضرت مصلح موعود کے استفسار پر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے تحریر کیا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک رؤیا سنائی تو حضور نے معا بڑے جوش سے فرمایا۔دعا کرو۔اور آپ نے بڑی لمبی دعا کی۔اور پھر حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کے متعلق اپنے بعض خواب سنائے۔جن میں یہ بھی تھا کہ حضور نے ایک دفعہ صاحبزادہ صاحب کے کپڑوں پر خون کے دھبے یا چھنٹے دیکھے۔نیز فرمایا کہ خوابوں کی تعبیر اپنے وقت پر ہوتی ہے اور جو لوگ بڑے ہوتے ہیں ان کے دشمن بھی بہت ہوتے ہیں۔اس لئے میں نے دعا کی ہے کہ ہر امر برکات کا موجب ہو۔حضرت عرفانی صاحب نے یہ بھی لکھا کہ مجھے یہ وہم کبھی کم نہ ہوا کہ آپ پر قاتلانہ حملہ ہوگا۔سو میں (عرفانی) مخفی طور پر نگرانی کرتا رہا۔خلافت اولیٰ میں آپ شکار کو اکیلے چلے جاتے تھے۔سو میں نے اور مفتی فضل الرحمن صاحب نے عرض کر کے ساتھ جانے کی اجازت لے لی۔ایک فتنہ کے وقت اپنے بیٹے (شیخ محمود احمد صاحب عرفانی ) کومخفی دشمنوں کی سازشوں کی حرکات و سکنات کا علم رکھنے کو مقرر کیا۔جب میں دکن چلا آیا تو دشمنوں کی کارستانیوں کا علم ہونے پر میں نے مکرم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو لکھا کہ آپ خاص طور پر حضرت صاحب کی نگرانی رکھیں۔باڈی گارڈ کے بھروسہ پر رہ کر غافل نہ ہوں۔۲۲۳