اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 277 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 277

۲۷۷ جو نہایت مفید اور ایمان افزا ہیں اور اس بارے میں حالات پر روشنی ڈالتے ہیں مثلاً ایک دردمندانہ پکار۔۱۱۰۴ ایک مقدس نما وجود۔خلافت ثانیہ کی صداقت و عظمت خلافت ثانیہ کا قیام (الحکم جوبلی نمبر دسمبر ۱۹۳۹ء)۔اس کا کچھ حصہ بدر ۱۴، ۲۸ / مارچ و ۳ یا ۳۰ را پریل ۱۹۵۲ء میں شائع ہوا۔پھر ۱۹۵۷ء میں خلافت ثانیہ کے خلاف خروج کے وقت یہ مضمون نظارت دعوۃ و تبلیغ قادیان نے ایک کتابچہ کی شکل میں شائع کیا۔اللہ تعالیٰ ہمارے آقا کی منزل و مقصود کو قریب اور آسان کر دے۔محفوظ ہوا ہے۔باران رحمت مؤلف ہذا کے علم کے مطابق یہ نشان صرف حضرت بھائی جی کے ذریعہ پچاس سالہ جو بلی کے جلسہ سالانہ میں ۲۷ دسمبر ۱۹۳۹ء کو حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے چندہ تحریک جدید کے سلسلہ میں زمیندار دوستوں کو مخاطب کر کے بعض مشکلات خصوصا خشک سالی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ”زمینداروں کی حالت بھی بہتر ہو جائے گی جبکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بارش کی رحمت کے ساتھ مددفر مائے گا۔جسے اس نے ابھی ہمارے جلسہ کی وجہ سے روک رکھا ہے۔“ یہ تحریر کر کے حضرت بھائی جی بیان کرتے ہیں کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم دوم کی ہولنا کیوں اور مصائب سے ہراساں تھی۔اس پر خشک سالی اور قحط اور امساک باراں مزید برآں۔ان آفتوں نے ایک ناامیدی کی حالت پیدا کر دی تھی۔بارش کے کوئی آثار نہ تھے۔(اس خصوصی جلسہ کے بعد ) ایک کثیر تعداد مہمانوں کی ۱۵ جنوری ۱۹۴۰ء تک ٹھہری رہی۔پھر غیر متوقع طور پر بارش کے سامان ہوئے اور ۱۷ ، ۱۸ جنوری کو بارش ہو کر فصلوں کو بے حد فائدہ ہوا۔اور وہ لہلہانے لگیں۔گویا مردہ زمین زندہ ہو گئی۔جو باران رحمت کی شکل میں چشم بینا کے لئے صداقت خلافت پر بین دلیل اور برہان سالح “ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے آقا کی منزل مقصود کو قریب اور آسان کر دے“ کے عنوان کے مضمون زیر مدینہ اسی مرقوم ہے۔-1 بابت ۱۶ جنوری ” موسم کی خشکی کی وجہ سے نزلہ، زکام اور انفلوئنزا وغیرہ کی شکایت ہے۔