اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 258 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 258

۲۵۸ -1 حضرت اقدس علیہ السلام کا لاہور میں وصال ہوا۔سفر لاہور کے راستہ میں امرتسر ریلوے اسٹیشن پر وہاں کے احمدی احباب سے گفتگو به عنوان " کلمات طیبات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بہ عنوان بالا لاہور میں ۳۰ اپریل اور یکم مئی ۱۹۰۸ء کے ملفوظات۔مرکزی لائبریری -۲ قادیان میں موجود ایک جلد میں ذیل کے بہت مدھم الفاظ پڑھے جاتے ہیں۔اسٹنٹ ایڈیٹر“ کلمات طیبات حضرت امام الزمان سلمه الرحمن -۲ مئی ۱۹۰۸ء کو بعد عصر مسٹر محمد علی جعفری ایم۔اے وائس پرنسپل اسلامیہ کالج لاہور ملاقات کے لئے آئے۔حضرت اقدس نے اپنی گفتگو میں مسلمانوں کی حالت مسلمانوں اور نواب صدیق حسن خاں کے مخالفانہ سلوک اپنی صداقت تائیدات الہیہ اور حضرت شہزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت پر روشنی ڈالی۔-✓ " کلمات طیبات ۳۰ مئی ۱۹۰۸ء۔ایک دہریہ سے ملاقات۔-۵- کلمات طیبات ۳۰ مئی ۱۹۰۸ء۔اجلاس دوم۔اس دہریہ سے ملاقات کے بعد ایک اور ملاقات فرمائی۔پھر اپنے احباب میں حضرت اقدس آئے تو دلائل وفات مسیح کے دریافت کئے جانے پر حضور کی تقریر۔-4 تحميل التبلیغ وا تمام الحجہ کے زیر عنوان حضرت بھائی جی لکھتے ہیں کہ پنجاب کے صدر مقام لا ہور کے چیدہ، معزز اور تعلیم یافتہ مسلم رؤساء کو دعوت طعام پر جمع کر کے تبلیغ کا موقعہ بہم پہنچایا گیا تھا۔۶ امئی ۱۹۰۸ء کو اس تقریب سے ایک روز پہلے رات کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طبیعت چند دست آ جانے سے بہت کمزور ہوگئی تھی اور یہ امید نہ رہی تھی کہ ارادہ کے مطابق حضرت اقدس تقریر فرماسکیں گے۔چنانچہ حضرت اقدس نے حضرت مولانا نورالدین صاحب کو حکم دیا کہ ان معزز مہمانوں کو کچھ سنا دیں۔ابھی حضرت مولانا صاحب نے اپنی تقریر کا ابتد کی حصہ شروع ہی کیا تھا کہ حضرت اقدس خود تشریف لے آئے۔( آپ نے برابر ڈھائی گھنٹہ تک بڑی پُر زور، پرتا شیر اور جامع تقریر فرمائی۔) ۷ ارمئی کو اس تقریر کے روز صبح جب حضور بیدار ہوئے تو یہ الہام ہوا کہ انى مع الرسول اقوم کہ میں خود اپنے رسول کے ساتھ اس کی تائید و نصرت کے واسطے کھڑا ہوں ) آدھ گھنٹہ پہلے آپ کی طبیعت کیسی تھی احباب کو معلوم ہے۔واقعی آدھ گھنٹہ بعد آپ کا کھڑا ہونا اور اتنی لمبی ، جامع اور پُر جوش تقریر فرما نا خارق عادت اور خدا کی خاص تائید و نصرت ہی کا نتیجہ تھا۔یہ نظارہ مومنوں