اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 160 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 160

17۔مستورات ہی حضور کے ہمرکاب جایا کرتی تھیں۔سیدۃ النساء حضرت اُم المؤمنین ہمرکاب ہوتیں اور شاہزادگان بھی۔بعض خدام مستورات بھی جایا کرتی تھیں مگر یہ سیر زیادہ تر بسراواں کی طرف قادر آباد ( نیا گاؤں) سے آگے نکل کر اونچی زمین۔میرا۔تک ہوا کرتی تھی۔بھائی جی اور آپ کی اہلیہ محترمہ بیان کرتے ہیں کہ عزیز عبد القادر کو جو ۳۰/اپریل ۱۹۰۴ء کو پیدا ہوئے تھے دروازہ پر بٹھا دیا جاتا تھا تا کہ حضرت اقدس کے سیر کے لئے تشریف لانے پر بتائے۔حضور مع حضرت اماں جان تشریف لاتے تو عزیز کہتا ”حجر چھاب آگئے، یعنی حضرت صاحب آگئے۔اس پر عزیز کی والدہ بھی سیر کے لئے ہمراہ چلی جاتیں اور کئی بار ایسا ہوا کہ حضور شفقت و پیار سے عزیز کے سر کے پیچھے ہاتھ رکھ کر اسے آگے آگے چلائے جاتے۔اہلیہ محترمہ بھائی جی بیان کرتی ہیں کہ دس پندرہ مستورات سیر میں ساتھ ہوتی تھیں۔حضرت بھائی جی مزید بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضور بیگمات اور خادمات کے ساتھ باغ میں تشریف فرما تھے۔غالباً عصر کے بعد کا وقت تھا۔باغ میں حضور سیدۃ النساء حضرت اُم المؤمنین کے ساتھ ٹہلتے پھرتے تھے کہ یکا یک حضور نے آسمان کی طرف دیکھ کر فرمایا۔جلدی کرو چلو واپس گھر چلیں۔سخت اندھیری اور بادل آرہا ہے۔سیدۃ النساء 66 حضرت ام المومنین نے عرض کیا۔کہاں ہے بادل اور کہاں کی اندھیری۔کچھ بھی تو نظر نہیں آ رہا۔اتنے میں ایک چھوٹی سی بدلی آسمان پر نمودار ہوئی اور حضور نے سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دکھا کر پھر جلدی واپسی کو کہا۔مستورات باغ میں ادھر ادھر پھیلی ہوئی تھیں ان کے اکٹھا ہونے میں دیر لگی۔ادھر بادوباراں کا ایک طوفان عظیم سامنے آگیا اور ابھی حضور خان بہادر مرز ا سلطان احمد صاحب والے باغ ہی میں تھے کہ سخت بارش اور دن کو رات بنادینے والی آندھی آن پہنچی۔سیدۃ النساء حضرت اُم المؤمنین کا ہاتھ حضور پُر نور نے پکڑ رکھا تھا اور ان کو لئے آ رہے تھے۔بارش کے باعث کپڑے شرابور ہورہے تھے سب سے آگے حضور پر نور تھے اور پیچھے متفرق متفرق دوسری عورتیں تھیں۔چونکہ ہم لوگوں کو معلوم تھا کہ حضور بیگمات کے ساتھ سیر کے لئے باغ کی طرف تشریف لے گئے ہوئے ہیں لہذا جس کسی سے ہو سکا حضور کو لینے کے لئے باغ کی طرف بڑھے۔مدرسہ کے لڑکے بھی اس کام کے واسطے دوڑے۔جب میں حضور کے قریب پہنچا تو حضور نے فرمایا ہم تو اب اللہ کے فضل سے آن