اصحاب احمد (جلد 9) — Page 427
۴۲۷ گہرے دوست بھی ان برکات سے حصہ لیتے ہیں۔یہ لوگ خدا کی طرف سے ایک حصن حصین ہوتے ہیں اور دنیا ان کی وجہ سے بہت سی بلاؤں اور آفات سے محفوظ رہتی ہے یہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ کے انبیاء کی صحبت حاصل ہوتی ہے خدا تعالیٰ کے نبیوں اور اس کے قائم کردہ خلفاء کے بعد دوسرے درجہ پر دنیا کے امن اور سکون کا باعث ہوتے ہیں یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ خطیب ہوں یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ پھر پھر کر لوگوں کو تبلیغ کرنے والے ہوں۔ان کا وجود ہی لوگوں کے لئے برکتوں اور رحمتوں کا موجب ہوتا ہے۔ان کی والہانہ محبت کے نظارے دنیا صدیوں دکھانے سے قاصر رہے گی۔عشق کی گرمی نے گویا ویلڈنگ کر کے ان کو خدا تعالیٰ سے جوڑ دیا۔اب انہیں خدا سے اور خدا کو ان سے کوئی چیز جدا نہیں کر سکتی۔یہ لوگ حضرت مسیح موعود کے ہزاروں نشانوں کا چلتا پھرتا ریکارڈ تھے۔ان ہزاروں نشانات کے چشمدید گواہ تھے۔جو حضرت مسیح موعود کے ہاتھ ، زبان ، کان اور پاؤں سے ظاہر ہوئے۔ایسا ایک ایک صحابی جو فوت ہوتا ہے وہ ہمارے ریکارڈ کا ایک رجسٹر ہوتا ہے جسے ہم زمین میں دفن کر دیتے ہیں اگر ہم نے ان رجسٹروں کی نقلیں کرلی ہیں تو یہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے اور اگر ہم نے ان کی نقلیں نہیں کیں تو یہ ہماری بدقسمتی کی علامت ہے ان لوگوں کی قدر کر و اور ان کے نقش قدم پر چلو۔“ حضرت اقدس کی تحسین حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مجلس میں فرمایا: پادریوں نے ہندوستانیوں کے اخلاق خراب کر دئے ہیں اور ان کو مذہب فروش بنا دیا ہے کئی عیسائی دیکھے ہیں کہ وہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مسلمان یا ہندو ہونے کو تیار ہیں۔لیکن عیسائی لوگ ہم کو اس قدر تنخواہ دیتے ہیں، تم کیا تنخواہ دو گے؟ جدھر سے زیادہ تنخواہ کی امید ہوا دھر ہی جھک پڑتے ہیں۔اور بسا اوقات کبھی ادھر سے اور کبھی ادھر سے بطور نیلام کے اپنی قیمت کے بڑھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور یہ بد اخلاقی ہندوستان میں پادریوں نے ہی پھیلائی ہے۔ایک انسان کو ) چاہئے کہ جب ایک مذہب کو سچا سمجھ کر قبول کرے تو پھر اس پر استقامت دکھلائے۔خدا تعالیٰ رازق ہے۔وہ خود تمام سامان مہیا کر دے گا۔جب انسان خدا تعالیٰ کے واسطے کوئی