اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 309 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 309

۳۰۹ اور وہ حضور کے ساتھ ہی واپس آئے۔۷- سفر سندھ (۱۹۳۵ء) ۱۵۰ حضرت خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ اولین بار اراضیات سندھ کے معائنہ کے لئے 9 مئی ۱۹۳۵ء کو تشریف لے گئے۔خدام میں حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی بھی شامل تھے۔ارمئی کو جھڈو اسٹیشن (سندھ) پر اترے۔ظہر وعصر کی نمازیں پڑھانے کے بعد۔قافلہ دوحصوں میں روا نہ ہوا۔قافلہ نے احمد آباد اسٹیٹ گھوڑے پر سولہ میل کا فاصلہ طے کرنا پسند کیا۔حضور کے ساتھ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال۔حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب۔اور محترم چوہدری غلام احمد صاحب مینجر احمد آباد اسٹیٹ ہذا اور بعض افراد گھوڑوں پر تھے۔موٹر میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب۔حضرت بھائی جی۔حضرت مولوی عبد المغنی خاں صاحب - محترم شیخ یوسف علی صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اور محترم نوابزادہ چوہدری محمد سعید صاحب ابن حضرت نواب چوہدری محمد دین صاحب روانہ ہوئے۔منزل مقصود پر احباب نے حضور کا استقبال نعرہ ہائے تکبیر سے کیا۔حضور نے حیدر آباد سندھ میں ۷ ارمئی کو جمعہ پڑھایا اور ایک پبلک لیکچر دیا۔واپسی کے سفر میں ملتان چھاؤنی کے اسٹیشن پر ملتان کے اور بعض دیگر مقامات کے احباب نے حضور کی زیارت کی۔ہند و مسلم اور عیسائی معززین۔وکلاء و پروفیسران بڑی تعداد میں ملاقات کے لئے آگئے۔حضور سیکنڈ کلاس کے ویٹنگ روم میں تشریف لے گئے۔سب کا تعارف کرایا گیا۔محترم شیخ فضل الرحمن صاحب اختر صدر جماعت اور بعض احباب ٹرین میں قافلہ کو کھانا کھلانے کے لئے خانیوال تک ساتھ آئے۔وہاں خانیوال اور محمود آباد اسٹیٹ کے احباب نے ٹرین کی آمد و روانگی کے وقت اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔حضور ۱۹ رمئی کو دس بجے رات قادیان بخیر وعافیت پہنچے۔احباب قادیان نے استقبال کیا اور حضور نے انہیں مصافحہ کا شرف بخشا۔۱۵۳ ۱۵۲ فتنہ ارتداد علاقہ ملکانہ وغیرہ میں -1 ا علاقہ ملکانہ میں ۱۹۲۳ء میں ایک ہولناک منصوبہ کے تحت فتنہ ء ارتداد شروع ہوا۔اس فتنہ کی اور