اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 269 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 269

۲۶۹ گیا تھا۔خدا تعالیٰ کے بیشمار فضل ہوں محترم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی پر جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس حلقہ زمین کو محد دو کرنے کی توفیق دی۔میں اس امر کی تصدیق کرتا ہوں کہ ٹھیک اسی جگہ حضور علیہ السلام کا ۹۶ جنازہ پڑھا گیا تھا۔حضرت عرفانی صاحب نے ایک سٹول یا کرسی پر کھڑے ہوکر با آواز بلند یہ شہادت دی تھی۔خاکسار مؤلف بھی حاضر تھا۔اس وقت سے بالعموم جنازے وہیں پڑھے جاتے ہیں۔عہد خلافت اولی کی بعض خدمات ا بعد وصال ”پیغام صلح کا سنایا جانا ”پیغام صلح، شام کو مکمل ہوئی اور دوسرے روز حضور کا وصال ہوا۔تھوڑے دنوں بعد مسلم اور ہندو لیڈروں کے ایک اجتماع میں اس تصنیف کے سنائے جانے کی رپورٹ الحکم بابت ۱۸ جولائی ۱۹۰۸ء میں حضرت بھائی جی کی مرتبہ شائع ہوئی۔بعد وصال حضرت اقدس اولیں جلسہ سالانہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب ( عرفانی ) نے الحکم میں یہ تحریک کی تھی کہ اس اولیں جلسہ سالانہ کو کامیاب و مفید بنایا جائے۔اجتماع کثیر ہو اور اخراجات کے لئے کافی رقم جمع کی جائے۔ایک ہزار افراد پچیس روپے فی کس دیں یا جمع کریں تو بہت سی رقم جمع ہو سکتی ہے۔اس تحریک پر حضرت بھائی شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی نے بھی ارادہ ظاہر کیا کہ وہ جلسہ سالانہ پر پچیس روپے جمع کر کے پیش ۱۹۸ کریں گے۔( اس زمانہ کے حالات اور سکہ کی قیمت کے لحاظ سے پچیس روپے بہت بڑی رقم تھی ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد مخالفین و معاندین کا خیال تھا کہ جماعت احمد یہ انتشار و پراگندگی کا شکار ہو جائے گی۔ان کو شرمندگی نصیب ہوئی۔اس جلسہ سالانہ کے لئے محکمہ ریلوے کی طرف سے رعایتی ٹکٹ منظور ہونے کی وجہ سے مہمان بکثرت آئے۔رعایتی ٹکٹ کے حصول کے لئے مرکز سے اڑھائی ہزار سار ٹیفکیٹ جاری ہوئے۔بٹالہ اسٹیشن پر ایک استقبالیہ کمیٹی متعین کی گئی جو مہمانوں کا استقبال کر کے ان کی سواری اور سامان کی