اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 156 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 156

۱۵۷ اصحاب احمد پر تبصرے ذیل میں بزرگان کرام سے لے کر سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ تک کے تبصرے درج کئے جاتے ہیں۔اخویم شیخ مبارک احمد صاحب رئيس التبلیغ مشرقی افریقہ اخویم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ سابق امام مسجد لنڈن ، حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور خارجہ ربوہ کے تبصرے مجھے افسوس ہے کہ محفوظ نہیں رکھ سکا اور محترم میجر شیم احمد صاحب سابق قائد مجلس خدام الاحمدیہ کراچی ) کا ایک مبسوط اور مفید تبصرہ اصلح کراچی بابت ۲۳ /ستمبر ۱۹۵۱ء میں شائع ہوا تھا۔جو قلتِ گنجائش کی وجہ سے یہاں درج نہیں کیا جاسکا۔اصحاب احمد کی ایک سابقہ جلد میں درج کر چکا ہوں۔(1) حضرت قاضی محمد یوسف صاحب امیر جماعت سابق صوبه سرحد آپ تحریر فرماتے ہیں :- وو۔۔۔۔۔حالات مختصر صورت میں جمع کرنے میں کاوش طبع سے کام لیا ہے۔سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اصحابی کالنجوم بايهم اقتديتم اهتديتم یعنی میرے اصحاب ستارے ہیں۔ان میں سے جس کی اقتدا کرو گے۔ہدایت پاؤ گے۔اسی طرح حضرت احمد قادیانی نے فرمایا ہے:۔۔صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا۔پس ان حالات کا جمع کرنا اور شائع کرنا جماعت احمدیہ کی آنے والی نسلوں کے واسطے موجب ازدیاد ایمان عرفان ہوں گے اور دعوت وتبلیغ میں مد ہو نگے۔اس کمی کو پورا کرنے کا عملی ثبوت ملک صلاح الدین صاحب نے دیا۔جزاہ اللہ احسن الجزاء۔۔۔دار مسیح اور مساجد قادیان