اصحاب احمد (جلد 8) — Page iii
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنُصْلِيُّ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ مَعَ التَّسْلِيمِ عرض حال الحمد لله ثم الحمدللہ کہ باوجود شدید موانع کے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اصحاب احمد جلد ہشتم کے شائع کرنے کی توفیق پارہا ہوں۔اس جلد میں حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کے سوانح شامل کرنے کا بھی پروگرام تھا اور قریباً چھ سو صفحات کا مسودہ بھی تیار تھا لیکن اس قدر ضخیم جلد کی طباعت واشاعت کے لئے بہت بڑی رقم کی ضرورت تھی ، جس کا فوری طور پر انتظام نہیں کیا جا سکتا تھا۔اس لئے محترم بھائی جی کے سوانح آئیندہ جلد پر ملتوی کرنے پڑے۔وعدہ کرنے والے خریداروں کی طرف سے بر وقت روپیہ آ جاتا تو مجھے یہ طریق اختیار نہ کرنا پڑتا۔احباب کرام براہِ کرم دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس کام کی تکمیل کے لئے ہر قسم کے ضروری سامان فرماتا رہے اور اس کام کو قبول کر کے اپنی رضا کا موجب بنائے۔آمین اعانت کا شکریہ: حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کے سوا کی خاطر محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوة وتبلیغ قادیان) کی تحریک پر اخویم سیٹھ محمد معین الدین صاحب ( تاجر صدر جماعت کنٹہ ) نے تین صد روپیہ کی اعانت فرمائی۔فجزاه الله احسن الجزاء علاوہ ازیں ذیل کے احباب نے معاون بننے یا خریدار بنانے میں خاص طور پر مددفرمائی۔جماعت کراچی: محترم شیخ رحمت اللہ صاحب امیر جماعت کی تحریک پر برادران چوہدری احمد مختار صاحب نائب امیر ، چوہدری عبدالحق صاحب ورک زعیم اعلیٰ انصار اللہ ، -1