اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 151 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 151

۱۵۲ داخل کر کے اندر کے مواد کا باہر نکال لینا تجویز کیا لیکن خاکسار نے اپنے تجربہ کی بناء پر حضور کو Catarrhalvaccine کے ٹیکے کرنے شروع کر دئے۔جس سے مرض میں کسی قدر کمی تو محسوس ہوئی لیکن جب کئی ڈاکٹروں نے سو ا لگوا لینے کا مشورہ دیا تو حضور نے ایک اور ماہر سے مشورہ لینا چاہا اور دوبارہ ایکسرے بھی ہوا۔اس دوسرے ماہر کا بھی یہی مشورہ تھا اور یہی مشورہ مکرم ڈاکٹر محمد بشیر صاحب کا پاکستان سے آیا لیکن میں مصر تھا کہ اس تکلیف دہ علاج سے پہلے ویکسین کے ٹیکوں کا نتیجہ دیکھنا چاہئے اور دوسرے ماہر نے اس کی اجازت بھی دیدی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ٹیکوں سے ہی بغیر اپریشن افاقہ ہو گیا۔برکات معیت یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ ایک نہایت بابرکت وجود کی طویل معیت بے شمار برکات کا موجب ہوتی ہے۔اخلاق فاضلہ سیکھنے اور برکات دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ڈاکٹر صاحب بیان کرتے ہیں کہ ڈلہوزی میں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی طرف سے جو اس وقت لنڈن میں مبلغ تھے تار آیا کہ انہوں نے وہاں مسجد کے لئے جگہ خرید لی ہے۔حضور کو اس سے بڑی خوشی حاصل ہوئی اور مجلس مشاعرہ کی تجویز ہوئی اور ایک اونچے ٹیلہ پر جس کا نام ”ویان گنڈ ہے۔حضور تشریف لے گئے۔آپ کی معیت میں تمام اہلِ قافلہ بھی تھے اور حسب تجویز ہر ایک نے اپنی لکھی ہوئی نظم یکے بعد دیگرے پڑھ کر سنائی۔۱۹۶۰ء میں حضور ڈلہوزی قیام فرما تھے۔ڈاکٹر صاحب ذکر کرتے ہیں کہ ایک روز حضور نے بعض ساتھیوں کو ہمراہ لے کر دو تین میل کے فاصلے پر جنگل میں جا کر دورکعت نماز با جماعت ادا کر کے دعا کی۔باوجود یکہ حضور کو انفلوئنزا کے گذشتہ جملہ کی وجہ سے کمزوری لاحق تھی اور قریب میں بخار کا حملہ بھی ہو چکا تھا مگر دعا کے لئے اس قدر لمبے سجدے حضور نے کئے کہ مقتدی تھک تھک گئے۔ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت میں حضور نے دورکعت نماز ختم کی۔