اصحاب احمد (جلد 8) — Page 40
۴۰ اہلبیت سے محبت و اخلاص، انکسار اور ہر ضرورت کے موقع پر آستانہ الہی پر جھک جانا آپ کی پاک زندگی کا آئینہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی مضطر بانہ دعاؤں کی برکت سے آپ کو اپنا قرب اور وصال بخشا۔آپ پر دینی حقائق واسرار کھولے اور انشراح صدر کی نعمت عطا فرمائی اور ایک طویل عرصہ تک آپ سے تائید دین کے لئے مقبول خدمات لیں اور اب بھی جب کہ آپ کی عمر اسی سال سے تجاوز کر چکی ہے۔اس پیرانہ سالی میں بھی آپ روزانہ اپنے مکان پر بھی اور مسجد میں بھی درس و تدریس اور وعظ و تذکیر میں مصروف رہتے ہیں اور اسلام و احمدیت کی ترقی کے لئے اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے اور ضرورت مند احباب کے لئے جو بکثرت آپ کی خدمت میں دعاؤں کی درخواست کے لئے حاضر ہوتے ہیں یا درجنوں خطوط اس بارہ میں آتے ہیں۔آپ دعاؤں میں مصروف رہتے ہیں اور آپ کا وجود صداقت اسلام و احمدیت کا ایک درخشندہ نشان ہے۔اس موقع پر میں احباب سے التجا کروں گا کہ وہ حضرت مولوی صاحب کی خود نوشت سوانح عمری بقیہ حاشیہ: - (۷) توحید باری تعالی ( تقریر بر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء صفحات ۹۰۔شائع کرده محمد امین صاحب تاجر کتب قادیان - (۸) التنقيد بجواب الخبر اصحیح عن قبر مسیح (عربی) مجھے یہ کتاب نہیں ملی۔(۹) مذہب کی تعریف اور اس کی ضرورت۔( مجھے یہل نہیں سکی ) (۱۰) اسوة الثقاة : مصر کے ایک مشہور لیڈر کے ایک مضمون بابت تعدد ازواج کا رسالہ البشرئ ( فلسطین ) میں جواب (11) تصدیق اسیح ( پنجابی نظم) جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں عبدالحئی صاحب عرب نے شائع کی تھی ( بحوالہ حیات قدسی حصہ چہارم ص ۱۰۳)۔(۱۲) جھوک مهدی والی ( پنجابی تبلیغی نظم) (۱۳) کامن احمدی۔پنجابی تبلیغی نظم) (۱۴) رسالہ اب یارب