اصحاب احمد (جلد 8) — Page 25
۲۵ انجمن احمد یہ دہلی کا ٹریکٹ دعوۃ الی الحق بھی شائع ہوا تھا۔اس ٹریکٹ میں سیکرٹری صاحب تحریر فرماتے ہیں :- ” ہم نے مناسب سمجھا کہ اپنے مخالف علمائے کرام کو احقاق حق کا موقع دیں جس کے لئے ایک ٹریکٹ میں جو عر بی نظم ونثر میں ہدیہ ناظرین ہے۔علمائے کرام کو مخاطب کیا گیا ہے کہ اگر حقیقی معنوں میں وہی اسلام کے علمبردار ہیں تو بھجوائے آیت کریمہ لَا يَمَسُّهِ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ہمارے علماء حضرت علامہ مولوی غلام رسول صاحب فاضل را جیکی کے پہلو بہ پہلو بیٹھ کر زبان عربی میں تفسیر نویسی میں مقابلہ کریں اور شرط یہ ہوگی کہ صرف قرآن کریم غیر مترجم اور کاغذ سفید کا دستہ اور قلم دوات پاس رکھ کر تفسیر لکھی جائے اور اس کے سوا کوئی کتاب پاس رکھنے کی اجازت نہ ہوتا کہ دنیا دیکھ لے کہ قرآن مجید کے حقائق و معارف کس پر کھلتے ہیں اور کس کو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت حاصل ہے اور ہم محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے قرآن کریم کے کسی رکوع کے انتخاب کا حق بھی ان مخالف علماء کو دیتے ہیں۔اب سنجیدہ لوگوں اور ان حضرات سے جو خشیة اللہ رکھتے ہیں۔اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مخالف علماء کو اس چیلنج کے قبول کرنے پر آمادہ کریں اور اگر وہ اب بھی آمادہ نہ ہوں تو گواہ رہیں کہ آج ہم دہلی پر اتمام محبت کر چکے۔“ یہ ٹریکٹ اٹھائیس صفحات پر مشتمل ہے جس میں گیارہ صفحات کا حضرت مولوی صاحب کا صداقت احمدیت کے متعلق عربی میں مضمون ہے جس کا اردو میں آٹھ صفحات میں خلاصہ درج کیا گیا ہے۔