اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 1 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 1

حضرت مولانا ابوالبرکات غلام رسول صاحب را جیکی ولادت_وطن_تعلیم حضرت مولانا ابوالبرکات غلام رسول صاحب کی ولادت ۱۸۷۷ء اور ۱۸۷۹ء کے در میان موضع را جیکی ( ضلع گجرات) پنجاب میں ہوئی۔آپ کے والد ماجد کا نام میاں کرم دین صاحب قو م ور ان اور والدہ محترمہ کا نام آمنہ بی بی صاحبہ تھا۔آپ نے پرائمری تک موضع منگووال (ضلع گجرات) میں تعلیم پائی۔اور مڈل کی تعلیم کے لئے قصبہ کنجاہ میں داخل ہوئے۔لیکن ہنوز تعلیم مکمل نہ ہوئی تھی کہ ایک بھائی کی وفات کی وجہ سے والد صاحب نے آپ کو واپس بلالیا اور آپ نے اپنے گاؤں میں میاں محمد دین صاحب سے فارسی کی چند کتب سکندر نامہ بوالفضل پڑھیں اور مثنوی مولانا روم پڑھنے کے لئے مولا نا امام الدین صاحب سکنہ موضع گولیکی ضلع (گجرات) کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا اور ۱۸۹۹ء میں قادیان سے واپسی پر آپ مدرسہ رحیمیہ لاہور میں مولوی کی جماعت میں داخل ہو گئے۔تصوف کی طرف رجحان ہونے کے باعث طلبہ آپ کو صوفی کے نام سے پکارنے لگے۔نصف سال بعد جب مدرسہ موسمی تعطیلات کے لئے بند ہو گیا تو آپ وطن چلے گئے اور تبلیغ میں منہمک ہو گئے اور تعلیم کا خیال ترک کر دیا۔موضع گولیکی میں ہی سب سے پہلے آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے نام اور پیغام کا علم حضور کی تصنیف ”آئینہ کمالات اسلام سے ہوا۔جو حسنِ اتفاق سے ایک سپاہی لایا۔جب کہ آپ مسجد میں حضرت مولانا صاحب سے سبق لے رہے تھے۔سپاہی نے حضرت مولانا صاحب