اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 28 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 28

۲۸ آپ کا افاضہ علوم مبلغین میں سے تابعین کے علاوہ سلسلہ کے مندرجہ ذیل بزرگوں کو حضرت مولوی صاحب سے استفادہ کا موقع ملا ہے۔جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بالقابه ،محترم مولوی عبد الرحیم صاحب درد محترم مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ سرگودہا (سابق امیر صوبائی پنجاب)، محترم میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ (امیر راولپنڈی) اور محترم نواب اکبر یار جنگ صاحب حیدر آباد دکن۔خلافت اولی میں جب آپ لاہور میں درس و تبلیغ کے لئے مقرر تھے تو صدر انجمن احمد یہ کے تین ارکان خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب بھی آپ سے تفسیر قرآن مجید، حدیث شریف اور بعض دینی عربی کتب پڑھتے رہے۔افسوس کہ خلافت ثانیہ میں یہ لوگ بیعت خلافت سے محروم رہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے علمی اعتبار سے جو ایک خاص امتیاز حاصل ہے اس بارہ میں سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ایک خطبہ میں فرماتے ہیں:۔سے۔مولوی محمد اسمعیل صاحب اور مولوی راجیکی صاحب صحابہ میں سے چوٹی کے علما ہیں اور انہوں نے سلسلہ کی مشکلات کے وقت میری اعانت بھی کی ہے اور اخلاص کے ساتھ سلسلہ کے کام کرتے رہے ہیں جس کے لئے میں جزاکم اللہ کہتا ہوں اور میرے دل سے اُن کے لئے دعا نکلتی ہے۔“ ایک اور خطبہ میں حضور نے فرمایا: - میں سمجھتا ہوں کہ مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کا اللہ تعالیٰ نے جو بر کھولا ہے وہ بھی زیادہ تر اسی زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔پہلے ان کی علمی حالت ایسی نہیں تھی بلکہ بعد میں جیسے یکدم کسی کو پستی سے اٹھا کر بلندی تک پہنچا دیا ہے۔اس طرح خدا تعالیٰ نے ان کو مقبولیت عطا فرمائی اور ان کے علم میں ایسی وسعت پیدا کر دی کہ صوفی مزاج لوگوں کے لئے ان کی تقریر