اصحاب احمد (جلد 8) — Page 140
۱۴۱ کی توفیق پاتے رہے بعض دیگر خدمات کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔قلمی خدمات ڈاکٹر صاحب کی قلم سے بہت سے مفید مضامین سلسلہ کے لٹریچر میں شائع ہو چکے ہیں۔جن میں سے کچھ سید نا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ اور بعض صحابہ کی سیرت کے متعلق ہیں مجھے ساری رپورٹ ہائے مشاورت میسر نہیں آئیں۔آپ کے مشاورت ہائے ۱۹۲۳ء، ۱۹۲۷ء تا ۱۹۲۹ء،۱۹۳۲ء،۱۹۳۳ء، ۱۹۳۸ء، ۱۹۴۱ء ،۱۹۴۳ء تا ۱۹۴۵ء میں شمولیت بلکہ ۱۹۴۳ء میں سب کمیٹی امور عامہ کا ممبر مقرر ہونے کا علم متعلقہ رپورٹوں سے ہوتا ہے۔شفاخانہ کی ترقی کے لئے آپ کی مساعی کی جھلک آپ کے دو مضامین مندرجہ الفضل مورخه ۲۳ رمئی ۲/۶ جون ۱۹۲۱ء میں نظر آتی ہے۔(مؤلف) صرف چند ایک کے حوالے یہاں درج کرتا ہوں جو آسانی سے دستیاب ہو سکتے ہیں۔(الف) الفضل ۲۸-۷-۷ ( صداقت احمدیت کے متعلق ایک ہندو رئیس کا بیان) ۲۱-۳-۳۴ ( حضرت میر محمد الحق صاحب کے متعلق ) ۵۵-۵-۳۰ ( حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کے اخلاق حسنہ کے متعلق ) ۵۹-۱۲-۲۹ ( قرب الہی کے ذرائع ) ۶۰-۱-۳۱ ( ہمارا جلسہ ختم ہو گیا ) ۶۰-۴-۲۷ ( مومن کی حقیقی عید اور اس کا حصول ) ۴۰-۱۳-۱۱ ( تفصیل بیعت حضرت مرزا سلطان احمد صاحب) ۲۴-۳-۱۲ (سیّدہ ام طاہر کی سیرت کے متعلق) ۱۴-۱۲-۵۸ ( ہمارا جلسہ سالانه ) (ب) الحکم مورخہ ۲۱، ۲۸ جنوری ۱۹۳۸ء میں ڈاکٹر صاحب کی روایات درج ہیں۔جن کی زیادہ تفصیل گذشتہ اوراق میں قلمی مضمون سے درج کر چکا ہوں یعنی مولوی عبد القادر صاحب کے ہاتھ پر بیعت مسجد پٹیالہ والی رویا، عبد الحق نو مسلم کی بیعت ، فزع عیسی اور یا ایها النبی اطعموا الجائع والمعتر والے الہامات ، حضور کو چوٹ لگنا،حضور کا آخری سفر، لا ہور میں سیر، شہزادہ ابراہیم والی دعوت ، آخری تقریر اور وفات حضرت مسیح موعود کے متعلق۔(مؤلف)