اصحاب احمد (جلد 7) — Page 71
71 نا پسند کرتے ، اور گئے پھاڑ دیتے۔ایک دوبار ہم پر حملے بھی ہوئے۔مجھے منع کر رکھا تھا کہ ایسی بات کا گھر میں ہرگز ذکر نہ کروں۔ایک دفعہ موضع کونٹ ( نزد قادیان) گئے سکھوں نے شربت سے تواضع کی۔آپ نے بیان کیا کہ باوانانک جی نے مکہ مکرمہ میں جو امرت اسلام کا پی لیا تھا تو آپ اس امرت سے زندہ ہو گئے اور وطن واپس آکر اس امرت سے آپ نے اپنے ملک کو بھی زندہ کیا۔یہ سن کر جاٹ سکھ یہ سمجھے کہ باواجی پہلے مر گئے تھے پھر زندہ ہوئے گویا مردہ کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔بعد مشکل ہم وہاں سے بچ کر آئے۔ایک دفعہ ایک گاؤں میں یہ بتایا کہ یہ غلط ہے کہ باواجی نے مکہ ” پھیر یا بلکہ اصل بات یہ ہے کہ مکہ پھر یا زیر زبر کی غلطی ہوئی ہے۔مکہ پھر یا کا مطلب یہ ہے کہ مکہ شہر میں پھرے اور گھومے وبس۔ہر ایک شخص شہر میں پھرا کرتا ہے سکھ اپنے گرنتھ صاحب اور ساکھیاں لے آئے۔لیکن ماسٹر صاحب کی گفتگو سے خاموش ہو گئے۔ایک دفعہ ایک سکھ بہت ناراض ہوا اور بات نہیں سمجھتا تھا آپ نے کہا کہ یہاں تو نہیں سمجھتے اگلے جہان میں ہی سمجھو گے۔کہنے لگا کہ وہاں بھی دیکھا جائے گا۔اس کے جاہلانہ جواب کا آپ ذکر کر کے ہنستے۔اس بارہ میں ایک مفید کام کے زیر عنوان مکرم ایڈیٹر صاحب بدر رقم طراز ہیں: کچھ عرصہ سے ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری کی تحریک اور کوشش سے قادیان اور ارد گرد کے گاؤں میں وعظ و تبلیغ کا بہت ضروری اور مفید سلسلہ جاری ہے ، رات کے وقت بعد مغرب مختلف محلوں میں باری باری کوٹھوں پر چڑھ کر ایک یا کئی اصحاب وہاں کے مردوں اور عورتوں کو اپنے پند و نصائح سے بہرہ ور کرتے ہیں۔خدا مرزا صاحب قادیانی کا بھلا کرے Though law or code is perfect yet subordinates require inspectors, Supdts for supervising and correcting 72 sects similarly Assistant prophets or Mujaddids must be obeyed otherwise 72 sects at war with one another must perish being without a Commander۔نوٹ :۲ رٹکٹ بھیج کر منگوا سکتے ہیں خاکسار سردار عبدالرحمن بی اے ( مہر سنگھ ) پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ بھلوال ضلع سرگودھا ( مغربی پاکستان ) نوٹ :۵۳ء کے فسادات کے متن تحقیقاتی عدالت میں مولویوں نے یہ اشتہار پیش کر کے تمسخر کے رنگ میں اعتراض کیا تھا کہ کلوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ کے انوکھے معنی کئے گئے ہیں۔اس اشتہار کا سائز اند از سولہ انچ لمبا اور گیارہ انچ چوڑا ہے اور دونوں طرف موٹے حروف میں لکھا ہوا ہے اور پنجاب الیکٹرک پریس لائل پور میں طبع ہوا ہے۔مؤلف۔