اصحاب احمد (جلد 7) — Page 64
64 الفضل میں اس فیصلہ پر تعجب کیا گیا اور بتایا گیا کہ باوا نانک کے ساتھ جماعت احمد یہ ان کی نیکی کی وجہ سے الفت رکھتی ہے چنانچہ مؤقر ہفت روزہ ریاست دہلی نے بھی جو کہ خود سکھ ہیں اس فیصلہ کو بنظر استعجاب دیکھا ہے اور بتایا ہے کہ باباجی کی وفات پر ان کی تدفین اور جلانے کے متعلق جھگڑا ہو گیا تھا اور مسلمان ان کو اسلامی طریق پر دفن کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ ان کو آدھی چادر دی گئی جو انہوں نے دفن کر دی۔”ریاست“ نے اس فیصلہ کو تمسخر انگیز قرار دیا اور لکھا ہے کہ ماسٹر صاحب نے تو دوسرے مسلمانوں میں بھی باواجی کی عزت قائم کرنا چاہی۔جماعت احمدیہ کے مخالف مولوی ثناء اللہ صاحب نے بھی لکھا ہے کہ بابا نانک کی بہتک نہیں بلکہ بڑی عزت ماسٹر صاحب نے کی ہے اگر ماسٹر صاحب قابل تعزیر ہیں تو ” آریہ مسافر لاہور پر بھی مقدمہ چلایا جائے جس نے حضرت محمد ہے کے متعلق لکھا ہے کہ انہوں نے آریہ برہمچاری کی طرح ۲۴ سال کی عمر میں شادی کی اور ان کی زندگی آریہ برہمنوں کی طرح نہایت سادہ اور فقیرا نہ تھی۔(51) صدر میں مسل نہ پہنچنے اور ایک تعطیل کے باعث ۱۶ جنوری تک آپ کی ضمانت کے لئے کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔۲۰ جنوری کو سیشن جج گورداسپور نے آپ کی درخواست ضمانت نامنظور کردی ۱۶؍ مارچ کو اپیل کی سماعت پر اس نے فیصلہ سنایا کہ جتنی سزا ماسٹر صاحب بھگت چکے ہیں کافی ہے اور جرمانہ نصف یعنی پچاس روپے کر دیا۔جرمانہ کی ادائیگی پر رہائی عمل میں آئے گی۔الفضل نے یہ خوشخبری دی کہ ماسٹر صاحب ۱۹ مارچ کو میانوالی جیل سے رہا ہوں گے اور فلاں تاریخ کو فلاں گاڑی سے وارد قادیان دارالامان ہوں گے الفضل میں زیر مدینتہ اسیح “ مرقوم ہے: (52) (۲۲ مارچ ) آج ساڑھے پانچ بجے شام کی ٹرین سے جناب ماسٹر عبدالرحمن صاحب بی اے نومسلم سابق سردار مہر سنگھ جن کو ایک تبلیغی ٹریکٹ حضرت بابا نانک رحمتہ اللہ علیہ کا دین و دھرم شائع کرنے کی وجہ سے مجسٹریٹ علاقہ بٹالہ بھائی جسونت سنگھ نے قید کی سزادی تھی میانوالی جیل سے رہا ہو کر تشریف لائے نیشنل لیگ کے زیر اہتمام مقامی احباب نے سٹیشن پر پر جوش استقبال کیا نیشنل لیگ کور کے والنٹیئرز باوردی موجود تھے۔جناب مولوی عبد المغنی خاں صاحب ناظر دعوۃ و تبلیغ اور جناب خاں صاحب مولوی فرزند علی صاحب ناظر امور عامہ نے جناب ماسٹر صاحب کو ہار پہنائے نیشنل لیگ کو ر کی طرف سے صدر نیشنل لیگ قادیان اور سیکرٹری نیشنل لیگ نے ہار ڈالے، علاوہ ازیں مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ مولوی فاضل لوکل پریزیڈنٹ افسر جیش نیشنل لیگ کو ر اور افسران دستہ نے بھی ہار پہنائے۔مختلف محلہ جات کی طرف سے بھی ہار پہنائے گئے اس کے بعد جناب ماسٹر صاحب نے احباب سے مصافحہ کیا۔جناب ماسٹر صاحب کی صحت خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہے۔) (53)