اصحاب احمد (جلد 7) — Page 55
55 ایک سا ہے۔حصہ سوم۔تاریخ طبع سوم ۱۹۲۰ء صفحات ۸۰ حصہ اول تا سوم کے طبع اول کا ہر ایک حصہ کا سرورق طبع پنجم ایزادی کے ساتھ اار اپریل ۱۹۳۳ء کے بعد شائع ہوئی کیوں کہ اس میں اس تاریخ کے پیغام صلح کا ذکر ہے (ص ۷۵ ) صفحات ۸۲ (۲۱) تفسیر انجیل متی وصداقت اسلام “ آپ لکھتے ہیں ا تفسیر (یہ) رسالہ تیار ہو رہا ہے۔۲ - ( یہ ) کتاب حضرت مولانا نورالدین صاحب کی خاص مدد سے لکھی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ عیسائی مذہب کیوں نہیں قبول کرنا چاہیے۔“ (39) حضرت مولانا نورالدین صاحب کے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ اس کا عرصہ تصنیف ان کی خلافت سے قبل کا ہے اور اس کی تائید مزید اس امر سے ہوتی ہے کہ حصہ دوم ( ص ۱۱۱) سے معلوم ہوتا ہے کہ ” میں مسلمان ہو گیا کا حصہ چہارم رسالہ تفسیر انجیل متی پر مشتمل ہونا تھا اور حصہ چہارم کی تاریخ تصنیف ۱۴ دسمبر ۱۹۰۵ء ہے۔(۲۲) د لیکچر عیسائی مذہب کی حقیقت من تصنیف نامعلوم۔چونکہ اس کے متعلق اشتہار ” حضرت مسیح موعود وعلماء زمانہ حصہ اول ( تاریخ تصنیف ۱۹۰۷-۰۳-۱۵) کے آخر پر درج ہے معلوم ہوا کہ یہ لیکچر اس سے قبل شائع ہو چکا تھا بشر طیکہ یہ اعلان طبع اول میں ہوا ہو قیمت نصف آنہ۔(۲۳) عیسی کی وفات یہ سوال و جواب کے طرز پر ہے۔وفات عیسی قرآن مجید و احادیث و تفاسیر سے ثابت کی ہے۔سائز ۱۶/ ۳۰×۲۰ صفحات ۳۸۔سن طبع اس پر مرقوم نہیں البتہ اس میں ”پیغامیوں اور مولوی محمد علی صاحب کارڈ کا اشتہار درج ہے۔نیز ایک جگہ تفسیر ثنائی جلد ۳ کا ذکر آتا ہے۔جلد۲ کا سن تصنیف ۱۳۳۱ھ ہے۔جلد ۳ دستیاب نہیں ہو سکی۔تشخیذ الاذھان بابت جون ۱۹۲۱ء میں اس کی خریداری کی تحریک اور الفضل ۲، ۶ جون ۱۹۲۱ء میں نظارت تالیف و اشاعت کی طرف سے اس رسالہ کے اختصار اور سادگی کی تعریف کی گئی ہے اور ۲۱۔۷۔۱۸ میں اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ( حال ناظر اعلی ربوہ ) کا تبصرہ شائع ہوا ہے۔(۲۴) پیغامیوں اور مولوی محمد علی صاحب کا رڈ بطور سوال و جواب نام سے مضمون ظاہر ہے کتاب مذکورہ بالا میں خاکسار نے اس کا ذکر کیا ہے الفضل ۲۱۔۸۔امیں اس کا اشتہار درج ہے قیمت ۱۲ ایک نامکمل کتاب ملی ہے جوص ۳ سے شروع ہوتی ہے اس پر جو سوال و جواب درج ہے وہ مولوی محمد علی صاحب کے متعلق ہی ہے اور ساری کتاب ہی ان کے اور غیر مبایعین کے اعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے