اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 52 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 52

52 انگریزی (حصہ اول) صفحات ۶۵ قیمت 3۔1/2 آنے چار آنے اور پانچ آنے۔( حصہ دوم ) ترجمہ انگریزی سے اردو محاورات ( قیمت چھ آنے ) اس کا اشتہار مثلاً الفضل 6۔9۔20 ص ۰ اپر درج ہے۔( حصہ سوم ) جواب مضمون خطوط نویسی و عرائض نویسی اس کا علم ”امامت و خلافت میں مندرج اشتہار سے ہوتا ہے۔کمپوزیشن اینڈ لیٹر رائٹر ( حصہ اول دوم قیمت چھ اور دس آنے) (1) " تاریخ انگلستان بکلے کی ہسٹری آف انگلینڈ کا ترجمہ، مترجم ماسٹر عبدالرحمن صاحب ( بحوالہ تشریذ الاذهان بابت دسمبر ۱۹۱۲ء ص ۵۷۱) ضرورت زمانہ (مطبوعہ ۱۹۰۹ء کے آخر پر اس کا اشتہار موجود ہے گویا اس سے قبل یہ ترجمہ تاریخ شائع ہو چکا تھا۔قیمت ایک روپیہ۔(۷) سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور ان کی حفاظت و صحت پر ہولناک اثر ہزار ہا طلباء اپنی صحتیں برباد کر لیتے ہیں ان کی اصلاح کے لئے تالیف ہوئی۔صفحات ۶۰۔الفضل مورخہ ۱۹۱۵-۱۰-۱۳ (ص۲) میں اس کے متعلق اشتہار موجود ہے قیمت پانچ آنے (۸) خالصہ دھرم کے گروؤں کی تاریخ و بابا نانک کا مذہب ( از روئے گرنتھ صاحب)‘“ نام سے مضمون ظاہر ہے اس میں بارہ زیر بحث مسائل کا سکھوں کی معتبر کتب سے اثبات کیا ہے سائز ۲۲/۸× ۱۸ صفحات ۱۵۴۔سرورق پر مرقوم ہے کہ اردو کے علاوہ کتاب ہذا گورکھی میں بھی شائع کی گئی ہے۔ملنے کا پتہ امرتسر کے ایک غیر احمدی تاجر کا درج ہے۔(۹) سکھ نو مسلم کا لیکچر یا با وانانک کا مسلمان ہونا“ نام سے مضمون ظاہر ہے غالباً یہی رسالہ ہے جس کے متعلق مینیجر نے تشخیز الاذہان بات اکتوبر ۱۹۰۴ء میں اعلان کیا ہے۔(ص۴۰۴) حضرت مسیح موعود اور علماء زمانہ حصہ اول ( تصنیف ۱۹۰۷-۳-۱۵) کے آخری صفحہ پر کتاب ہذا کا اشتہار موجود ہے۔سو اس کی تصنیف حضرت اقدس کے عہد مبارک میں اس سے قبل ہو چکی تھی۔( قیمت نصف آنہ ) ایک کتاب کے آخر میں اس کی قیمت کا ایک آنے کے متعلق اعلان ہے۔(۱۰) اسلام اور گرنتھ صاحب: سرورق پر اس کا دوسرا نام ” گورو نانک صاحب کا مسلمان ہونا صرف گرنتھ صاحب سے بھی درج ہے اس نام سے ہی تفصیل ظاہر ہے۔آخر پر ایسے شخص کے لئے دو ہزار روپے کا انعام درج کیا ہے جو قرآن مجید اور توریت کی طرح گرنتھ صاحب کو شریعت کی کتاب ثابت کردیں جس میں حلال و حرام اور فرائض و منہیات کا ذکر ہو