اصحاب احمد (جلد 7) — Page 25
25 دارالانوار کا ہلواں والی سڑک سے جاتے ہیں۔قادیان بٹالہ سڑک پختہ ہونے سے دن رات مال بردار گڈے بھی چلتے رہتے ہیں اور بٹالہ کے کارخانجات میں کام کرنے والے قادیان ومضافات کے بیسیوں افراد سائیکلوں پر صبح جاتے اور شام کو گھروں کو واپس آجاتے ہیں۔اس سڑک پر اب پہلے جیسا خطرہ نہیں رہا اور نہ ہی اس کے پختہ ہو جانے کے بعد اس پر کبھی واردات ہوئی ہے ورنہ ۱۹۵۵ ء کی بات ہے کہ خاکسار مؤلف پر بھی رات کے وقت حملہ ہوا تھا جب کہ خاکسار سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں بٹالہ سے کانگریس کے اجلاس میں شمولیت کے بعد واپس آرہا تھا اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھ کو قتل ہونے سے بچا لیا تھا۔بٹالہ کے راستے میں نہر کے پل پر چائے مٹھائی کی دو مستقل دوکانیں بن گئی ہیں۔دوسائیکل مرمت کرنے والے بھی وہاں کام کرتے ہیں۔قادیان کی منڈی سے ہزاروں من دھان اور غلہ ٹرکوں پر اور گڈوں پر بٹالہ وغیرہ جاتا ہے اس وقت اناج اور سبزی منڈی کے طور پر کام دار الفتوح ( ریتی چھلہ ) میں ڈاکخانہ کی عمارت سے شروع ہو کر سٹار ہوزری ورکس کی عمارت تک اور ڈاک خانے کے قریب عقب میں ہوتا ہے لیکن قریب میں ایک مستقل منڈی کا قیام عمل میں آنیوالا ہے جس کے لئے فی الحال حکومت پنجاب نے ۲۵ ہزار روپیہ میونسپلٹی کو دیا ہے لیکن ابھی تک اس کی جگہ کا تعین نہیں ہوا۔سال رواں کے ستمبر سے حضرت عرفانی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آف سکولنز کا دفتر کھل گیا ہے اور اس عہدہ پر سردار راجندرسنگھ صاحب کام کر رہے ہیں علاقہ سری گوبند پور تک کے پرائمری مدارس ان کے ماتحت ہیں۔احمد یہ فروٹ فارم جو دارالفضل کے شمالی حصہ میں ہے قریباً گیارہ سال سے حکومت کے محکمہ زراعت کے ماتحت ہے وہاں سے آم وغیرہ کے پودے بھی فروخت کر کے سپلائی کئے جاتے ہیں این سی سی ( نیشنل کیڈٹ کور جو کالج کے طلبہ سے بنائی جاتی ہے) اور اے سی سی جو ہائی سکول کے طلباء سے بنائی جاتی ہے ان کے کیمپ بھی لگتے رہتے ہیں۔تین ڈاکٹر ہیں جو پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں اور ایک درجن کے قریب طبیب وید غیرہ ہیں۔ایکسرے کا انتظام بھی ہے۔قادیان کے اردگرد بہت سے برانچ پوسٹ آفس کھل چکے ہیں جو قادیان سب پوسٹ آفس کے ماتحت ہیں یعنی مواضعات ہر چوال اولکھ کلاں ، پنڈاروڑی ، بھام، بھامڑی، ڈھپئی ،کھجالہ یہ سات برانچ آفس پرانے ہیں اور تقسیم ملک کے بعد مواضعات بسرائے اور بھرت نئے کھلے ہیں علاوہ ازیں مواضعات بھٹیاں جو پہلے برانچ آفس تھا اب سب پوسٹ آفس بنادیا گیا ) کوٹ ٹو ڈریل ،طغل والہ اور گھوڑے واہ کوسپ سابق قادیان کے سب پوسٹ آفس کے ذریعے ڈاک جاتی ہے گو یہ اس کے ماتحت نہیں ہیں ، قادیان کے سب پوسٹ آفس میں اب بھی ایک پوسٹ ماسٹر چار کلرک اور تین پوسٹ مین ہیں۔قادیان کے بجلی کے سب ڈویژن کے ماتحت تقسیم ملک کے بعد مواضعات طغل والہ