اصحاب احمد (جلد 7) — Page 220
219 (13) (۳) ۳۵ ۱۹۳۹ء ، ۱۹۴۰ میں بطور ایڈیٹر سب کمیٹی بیت المال کے ممبر مقرر ہوئے۔) (۴) اپریل ۱۹۳۶ء میں بطور آڈیٹر سب کمیٹی بیت المال کے ممبر مقرر ہوئے۔یہ تجویز پیش ہوئی کہ نادہندگان کے پاس وفود بھیجے جائیں۔حضور نے فرمایا کہ اس تجویز پر مالی کمیٹی غور کرے گی۔اس کے ممبران میں چوہدری صاحب کا نام بھی شامل فرمایا۔(14) اس سال دوسری با را کتوبر ۱۹۳۶ء میں مشاورت کا انعقاد ہوا۔اس میں اور شوری ۱۹۳۷ء اور ۱۹۳۸ء میں بطور آڈیٹر شامل ہوئے۔۱۹۳۸ ء کی شوریٰ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک سب کمیٹی تمام امور پر غور کرنے کے لئے مقرر فرمائی تھی جس کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ نے بجٹ پر غور کرنا تھا۔اور بعد میں (15) یکجائی طور پر ساری سب کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا۔چوہدری صاحب بطور آڈیٹر اس کے ممبر مقرر ہوئے تھے۔5 (۵)۱۹۴۱ء ۱۹۴۴،۱۹۴۳ء کی مشاورتوں میں چوہدری صاحب بطور وکیل المال تحریک جدید شامل ہوتے رہے۔قادیان سے ہجرت چوہدری صاحب لکھتے ہیں : سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفة لمسح الثانی ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز قادیان دارالامان سے ۳۱ اگست ۱۹۴۷ء کو لاہور تشریف لائے۔حکومت ہند اپنی بات پر مصر رہ کر زور دے رہی تھی کہ مسلمان مشرقی پنجاب سے نکل جائیں۔حالات کا جائزہ لے کر حضور نے امیر جماعت قادیان کو ہدایت فرمائی کہ قادیان کا کوئی احمدی پیدل قافلہ میں ہرگز نہ آئے۔مکرم امیر جماعت قادیان کو خاکسار کے بارہ میں بھی تین چار دفعہ فون میں فرمایا کہ ان کو جلد بھیجا جائے اور فرمایا کہ میں قادیان والوں کے لئے ٹرکوں کا انتظام کر رہا ہوں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہزار روپیہ خرچ کر کے ملٹری کے ٹرک لے کر قادیان بھیجے اس ہدایت کے ساتھ کہ جس طرح ٹرک آتے جائیں اسی طرح پہلے عورتوں اور بچوں کو بھیجا جائے اور بعد ازاں بوڑھے اور معذور لوگوں کو جو چلنے پھرنے سے معذور ہیں۔اس کے بعد نوجوانوں کو اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی کہ قادیان کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے ۳۱۳ احباب سر دھڑ کی بازی لگا کر مرکز میں رہیں۔خواہ ان پر کتنی سختی کی جائے یا ان کو قتل وغارت کی دھمکی دی جائے یا بعض کو مارڈالا جائے مگر یہ ۳۱۳ مرکز میں رہیں۔دوسری طرف