اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 215 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 215

215 ریکارڈ کرتی ہے۔فیصلہ مجلس و حضور کی منظوری ریکارڈ کی جاتی ہے۔“ تحریک جدید کی طرف سے آپ کو الوداعی پارٹی دی گئی * اور مکرم وکیل اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ انیس سالہ کتاب کی اشاعت کا کام چوہدری صاحب ہی کریں گے۔کیونکہ ایک موقع پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ انیس سالہ کتاب کی اشاعت کا کام چوہدری صاحب سے ہی لیا جائے تاکہ ان کے دل کو اطمینان ہو کہ انہوں نے جو کام شروع کیا تھا اسے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورا کر دیا۔چوہدری صاحب نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور نصرت اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کے ساتھ السابقون الاولون کی پہلی انیس سالہ کتاب شائع کر دی ہے۔آپ بجذ بہ شکر دامتنان درخواست کرتے تھے کہ احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے اسے اجر عظیم اور حسنات دارین کا موجب بنائے اور انجام بخیر ہو۔خلافت ثانیہ کا قیام خلافت ثانیہ کے قیام پر غیر مبایعین نے مخالفت میں جس قدر ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔اس کا کس کوعلم نہیں۔بے بنیاد اتہامات نشر کئے گئے۔ان میں سے ایک یہ تھا کہ حضرت خلیفہ اسی اول نذر کا روپیہ صدرانجمن کے خزانہ میں داخل فرما دیتے تھے اور اس میں سے ایک پیسہ یا کوڑی بھی آپ نے لینا گوارا نہ کیا۔لیکن حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نذر کا روپیہ خزانہ صدر انجمن میں داخل نہیں فرماتے (5) الفضل نے حضرت منشی مرزا محمد اشرف صاحب جیسے ثقہ متدین اور امین‘ کارکن انجمن کی شہادت اس کی تردید میں شائع کی۔پھر الحکم نے انجمن کے ایک کارکن اور مسلم امین کارکن منشی برکت علی خاں صاحب کی شہادت درج کی جنھوں نے نومبر ۱۹۱۲ء سے دفتر محاسب کا چارج لیا تھا اور اس سے پہلے بھی اس دفتر میں کئی دفعہ سیکنڈ کلرک کے عہدے پر کام کرتے رہے تھے اور پھر ہیڈ کلرک مقرر ہوئے تھے۔انہوں نے شہادت دی کہ حضرت خلیفہ اول نذرانہ کی رقوم پر دستخط کر کے وصول فرماتے تھے اور جہاں چاہتے صرف کرتے تھے البتہ جب علالت کے باعث ضعف ہوا اس بات کی تصدیق کی کہ حضرت خلیفہ اول نے یہ رقوم وصول فرمالی ہیں مولوی محمد علی صاحب یا ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب کرتے رہے ہیں۔(6) سو بفضلہ تعالی آغاز سے ہی محترم چوہدری صاحب خلافت ثانیہ کے سرگرم اور مخلصین مویدین میں سے تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسا ہی بنائے۔آمین۔خلافت ثانیہ کے ابتدائی ایام میں پہلی شوری طلب کی گئی تھی۔اس کے فیصلہ جات نہایت اہم اور دور رس (1) الوداعی پارٹی کا ذکر الفضل مورخہ ۲۶٫۴٫۵۸ ص ا میں درج ہے۔