اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 147 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 147

147 ولادت ، خاندانی حالات: آپ تحریر فرماتے ہیں: خاکسار کی پیدائش بتاریخ ۲۰ ماه مئی ۱۸۸۱ء بمقام موضع بوتالہ جھنڈا سنگھ ضلع گوجرانوالہ ہوئی۔میرے والد صاحب کا نام ( مولوی ) محمد دین صاحب مرحوم اور دادا صاحب کا نام صدر الدین تھا اور میری قوم ریحان راجپوت ہے۔موضع بوتالہ میں میری قوم کے دس بارہ گھر آباد ہیں جو سب کے سب قریبا نا خواندہ ہیں اور کاشتکاری کا کام کرتے ہیں۔میرے دادا صاحب صرف سادہ قرآن شریف پڑھے ہوئے تھے اور کا شتکاری کا کام کرتے تھے۔میری دادی صاحبہ ایک ذی علم خاندان سے آئیں جو کہ بھٹی راجپوت تھے۔لیکن چند پشتوں سے عالم ہونے کی وجہ سے قاضی کے نام سے مشہور ہو گئے تھے۔چنانچہ ان میں سے قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی بھی تھے جو کہ ہمارے ننھیال میں سے ( بلکہ شاید سارے ضلع گوجرانوالہ میں سے) پہلے احمدی ہوئے ہیں اور ان کے دو بیٹے قاضی عبدالرحیم صاحب اور قاضی عبداللہ صاحب مہاجر قادیان میں مقیم ہیں (*) میری دادی صاحبہ ان کی چچا زاد ہمشیرہ تھیں اور وہی ہمارے خاندان میں علم کو لانے کا ذریعہ ہوئیں چنانچہ انہوں نے اپنی اولاد کو علم پڑھایا۔ان کے چار بیٹوں میں سے سب سے بڑے میرے والد صاحب تھے جو اس وقت کے علوم مروجہ و فارسی و قرآن و حدیث کے عالم تھے اور خوش نویسی کا پیشہ اختیار کر کے گھر میں ہی رہ کر کتابت کا کام کرتے رہے اور ۷ار مارچ ۱۸۹۶ء کو جب کہ میری عمر بھی پورے پندرہ سال بھی نہیں ہوئی تھی فوت ہو گئے۔” میرے والد صاحب بوجہ عالم ہونے کے اپنے گاؤں کے خطیب بھی تھے اور بباعث عالم ہونے اور آسودہ حال اور مستفیانہ زندگی بسر کرنے کے اپنے گاؤں اور گردو نواح میں نہایت معزز سمجھے جاتے تھے۔“ آپ کا حلیہ متوسط قد ، گندمی رنگ، کتابی چہرہ مہندی وسمہ سے مختصب مشرع داڑھی ، مہندی وسمہ کا اہتمام با قاعدگی سے آخر تک رہا۔چہرہ سے انکسار، تواضع اور متانت عیاں۔خاکسار مؤلف کا بارہ سالہ تجربہ ہے کہ ان کے اقارب سے کسی شخص کا کتنا ہی شدید نزاع بھی ہو مولوی صاحب اقارب والے معاملات کا اپنے دل پر اثر نہ ہونے دیتے، نہایت خندہ پیشانی انکسار اور متانت سے پیش آتے ، بُردباری آپ کی طبیعت میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب اور ان کی اولاد کے سوانح اصحاب احمد جلد ششم میں شائع ہو چکے ہیں۔حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب ہجرت کر کے ربوہ آگئے تھے اور اب وفات پاچکے ہیں اور حضرت قاضی محمد عبداللہ صاحب ( سابق مجاہد انگلستان اور ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان اور ناظر ضیافت ) اب ربوہ میں قیام رکھتے ہیں۔مؤلف