اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 131 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 131

131 محبت تھی کہ کسی کو معلوم نہ ہو سکا کہ حضور کس سے زیادہ محبت کرتے ہیں ۳۱۳ صحابہ میں شمولیت: (143) ،، آپ کو نہ صرف قدیم صحابہ بلکہ ۳۱۳ صحابہ میں شمار ہونے کا اعزاز وافتخار بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عطا کیا ہے۔۳۱۳ صحابہ کے اسماء حضرت رسول کریم ﷺ کی ایک پیشگوئی پورا کرتے ہیں آپ کا نام یوں درج ہے۔۲۵۵ - شیخ عبدالرحمن صاحب نومسلم ( یعنی بھیرہ) (144) عمر میں زیادتی جیسا کہ دوسری تیسری شادی کے تعلق میں ذکر آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بقیہ عمر کی مدت سے اطلاع دی تھی۔جب یہ مدت پوری ہونے کو آئی تو ماسٹر صاحب نے جناب الہی میں گریہ و بکا کر کے دعا کی کہ یا الہی ابھی میرے بچوں کی تعلیم و تربیت مکمل نہیں ہوئی بہت سی ذمہ داریاں میرے سر پر ہیں میری عمر میں اضافہ فرمایا جائے۔ابھی دومنٹ ہی دعا میں گزرے ہونگے کہ آپ کو الہام ہوا وَامَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسِ فيمكث في الارض یعنی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی عمر میں اضافہ کر دیا کرتا ہے جو لوگوں کے لئے نافع وجود بن جائیں۔اس پر آپ نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ کو تبلیغ احمدیت بہت پسند ہے اس لئے آپ نے تبلیغی اشتہارات شائع کئے اور روزانہ تبلیغ کرنے لگے اور پہلی بار جو مدت عمر بتائی گئی اس سے کئی سال زیادہ گزرگئی۔اس تعلق میں آپ مزید تحریر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کئی مہمان ( بڑے) باغ میں آئے اور حضور کے کلمات طیبہ سے مستفید ہوئے تھے۔ایک مرتبہ ان مہمانوں کی پھل فروٹ سے حضور نے دعوت کی۔میں بھی ان میں شریک تھا۔حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ بعض صحابہ آنحضرت ﷺ کی بہت لمبی عمریں ہوگئی تھیں جن میں (وہ) اشاعت اسلام کرتے رہے۔اسی طرح جو شخص اپنی عمر لمبی کرانا چاہتا ہے وہ تبلیغ میں میرا دست و باز و بن جائے۔میں نے اس نسخے سے بہت فائدہ اٹھایا اور اٹھا رہا ہوں۔“ ☆ (☆)66 آپ کی طرز تحریر محفوظ کرنے کے لئے روایت بالا کا چہ بہ اگلے صفحہ پر دیا جاتا ہے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے ۱۹۰۴ء میں فرمایا ”اگر انسان چاہتا ہے کہ لبی عمر پائے تو اپنا کچھ وقت اخلاص کے ساتھ دین کیلئے وقف کرے خدا کے ساتھ معاملہ صاف ہونا چاہیے وہ دلوں کی نیت کو جانتا ہے۔دراز کی عمر کے واسطے یہ مفید ہے کہ انسان دین کا ایک وفا دار خادم بن کر کوئی نمایاں کام کرے۔(145)