اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 125 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 125

125 مسیح موعود ہے۔پس ایسے سلسلہ کا اول نبی اور اس کا آخری خلیفہ قتل نہیں ہوسکتا اور نہ حق مشتبہ ہو جائے۔ہاں درمیان میں اگر کوئی نبی قتل ہو بھی جائے تو اس سے لَو تَقَوَل کے اصل پر کہ سچا نبی قتل نہیں ہو سکتاز د نہیں پڑتی اور فرمایا کہ ایک امر تشبیہ کا یہ بھی ہے کہ جس طرح حضرت یحیی علیہ السلام سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ حضرت عیسی سے پیشتر قتل ہوئے ہیں اسی طرح میری بعثت یا آمد سے پیشتر حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہید ہوئے۔پھر فرمایا: کہ حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور اسمعیل شہید میرے لئے بطور ار ہاص تھے۔جیسے حضرت یجیے حضرت عیسی کے لئے بطور ا رہاص تھے۔“ یہ بعینہ وہی روایت ہے جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے سنی اور یہ بھی میرے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے طور پر انہوں نے لکھ کر بھیجی ہے ) ۹ ستمبر ۱۹۳۸ء کے خطبہ میں حضرت بیٹی کی شہادت کے متعلق سید نا حضرت خلیفہ اسی الثانی ایدہ الہ تعلی (134) (135) نے ماسٹر صاحب کی روایت اور دیگر روایات کا پھر ذکر فرمایا ہے۔سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ذیل کا مکتوب امر بالا کے متعلق اپنے قلم مبارک سے تحریر فرمایا تھا۔معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ سے قبل ابھی حضرت ماسٹر صاحب کو نہیں پہنچا تھا، اور انہوں نے کسی اور سے کوئی ذکر سن کر روایت حضور کی خدمت میں بھجوا دی۔حضور نے تحریر فرمایا تھا: مکرمی شیخ عبدالرحیم صاحب المعروف بھائی جی و میر مہدی حسن صاحب و ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری، مفتی محمد صادق صاحب شیخ محمد اسمعیل صاحب سرساوی۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبر کاتہ۔آپ لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت ملی ہے۔میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کبھی کسی تقریب پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں حضرت نیٹی کے قتل کا ذکر ہوا ہے اور اگر ہوا ہے تو آپ کو یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے قتل کا ذکر کیا یا ان کے زندہ بچ جانے کا۔یعنی یہ کہا کہ حضرت بیٹی کی نسبت جو لوگ کہتے ہیں کہ وہ قتل ہوئے غلط کہتے ہیں۔اصل میں وہ زندہ بچ گئے تھے۔یا کبھی آپ کو یاد ہے کہ حضور کی مجلس میں ایسا کوئی ذکر ہوا اور آپ نے دونوں میں سے کسی خیال کی تائید کی۔آپ کا بیان حلفیہ ہونا چاہیے کیونکہ اس بارہ میں اختلاف ہو گیا ہے اور اپنے حافظہ پر پورا زور دے کر بیان لکھا ئیں۔خاکسار مرز امحموداحمد * (136)