اصحاب احمد (جلد 7) — Page 99
66 99 امید رکھتا ہوں کہ وہ ایسے طور پر کام کریں گے کہ لوگوں کے دلوں کو ٹھیس نہ لگئے ، (91) (۸) مالی خدمات سلسلہ :۔ماسٹر صاحب کو مالی خدمات سلسلہ کا بھی موقع ملا۔آپ ابتدائی موصوں میں سے تھے۔آپ کا نمبر وصیت ۱۶۶ ہے۔دارالفضل قادیان کی مسجد کی تعمیر کے لئے آپ نے چندہ دیا۔(92) تحریک جدید سال چہارم کا چندہ یک مشت اور فوری ادا کرنے والے مخلصین میں آپ کا نام درج ہے۔(93) آپ نے دار الفضل میں اپنے مکان کے قریب ریلوے روڈ پر عین لب سڑک واقع سولہ مرلہ نہایت قیمتی قطعہ زمین مسجد کے لئے وقف کر دیا۔چنانچہ کاغذات مال میں خاکسار مؤلف نے دیکھا ہے کہ ” مسجد رحمانیہ" کے طور پر درج ہے۔تحریک جدید کے مجاہدین میں آپ کا نام دو جگہ مرقوم ہے۔ضمیمہ پانچ ہزار مجاہدین ، ص ے پر نیز اصل کتاب میں بھی آپ کا نام درج ہے۔کیوں نکہ آپ کے ایک فرزند بھی آپ کی طرف سے چندہ ادا کرتے رہے ہیں۔تبلیغی اشتہارات شائع کرنے کا خرچ تو عمر بھر آپ کرتے رہے ہیں۔منارۃ اُسیح کے چندہ کے باعث آپ کا اور آپ کی اہلیہ اول کے نام نمبر ۲۳۱ اور ۲۳۲ پر درج ہیں۔(۹) حضرت اقدس کی مجلس میں :۔یکم اگست ۱۹۰۲ء بعد مغرب حضرت اقدس مجلس میں تشریف فرما ہوئے اس ضمن میں مرقوم ہے۔پھر ماسٹر عبدالرحمن صاحب نے ایک لڑکے کا خواب بتلایا۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہر شخص کی خواب اس کی ہمت اور استعداد کے موافق ہوتی ہے۔معبرین نے یہی لکھا ہے۔ضمناً میاں جان محمد صاحب مرحوم امام مسجد قادیان کی ایک رؤیا کا تذکرہ فرمایا۔پھر فرمایا خدا تعالیٰ کا فیضان ظرف اور استعداد کے موافق ہوتا ہے۔خدا تو ایک ہی ہے لیکن جیسے روشنی صاف اور روشن چیز پر جیسے شیشہ ہے بہت صفائی سے پڑتی ہے اسی طرح پر خدا تعالیٰ کے فیضان کا حال ہے۔ہمارے نبی کریم ﷺ کی ہمت بہت ہی بلند تھی اس لئے قرآن شریف جیسا کلام آپ پر نازل ہوا۔قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کی صاف تصویر نظر آتی ہے اور اور کتابوں میں دھندلی سی روشنی پڑتی ہے۔مسیح ہی کو دیکھ لو کہ اسرائیل کی قوم ہی پیش نظر ہے۔مگر قرآن شریف کسی خاص قوم کو خطاب نہیں کرتا۔شروع ہی سے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ کہتا ہے اور رسول اللہ ﷺ کی کیسی بلند ہمت اور عام دعوت ہے کہ کہتے ہیں يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنّى رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا۔مگر انجیل میں اسرائیل ہی کا ذکر ہے جو پیشگوئیاں ہیں وہ بھی ان ہی کے متعلق ہیں۔اسی سبب سے یہودیوں کو ٹھو کر