اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 54 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 54

54 سائز ۲۶/۸ × ۲۰ حصہ اول ۱۴۲ صفحات تاریخ طبع نامعلوم۔البتہ چونکہ اس کے آخر میں ”ضرورت زمانہ سن طبع ۱۹۰۹ ء اور محمد رسول اللہ اور ترجمہ انگریزی حصہ اول و دوم ( عرصہ تصنیف ۱۹۲۰ ء یا اس سے قبل ) کے اشتہار درج ہیں ظاہر ہے کہ یہ کتاب ۱۹۰۹ ء اور ۱۹۲۰ ء کے درمیانی عرصہ کی تصنیف ہے۔۔امرتسر کے تین غیر احمدی تاجران کتب کا نام بھی درج ہے گویا اس کی اشاعت زیادہ کرنا مقصود ہوگا۔حصہ دوم و سوم کا ذکر حصہ اول کے صفحہ ۱۳۹ پر ہے اور وہاں ہر حصہ کی قیمت ایک روپیہ مذکور ہے اور موخر الذکر دونوں حصص کی قیمت ایک روپیہ مذکور ہے اور موخر الذکر دونوں حصص کی قیمت بطور پیشگی طلب کی گئی ہے یہ معلوم نہیں بعد میں یہ حصص شائع ہوئے تھے یا نہیں۔(۱۸ تا ۲۰) حضرت مسیح موعود وعلماء زمانه، تین حصص سائز ۲۹/۱۶ × ۲۲ اس کی اشاعت تمام کتب سے زیادہ ہوئی۔غالبا سات دفعہ طبع ہوئی اس سے بہت سے افراد کو ہدایت نصیب ہوئی۔سردار بشیر احمد صاحب کی روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اس پر ریویو لکھنے کا وعدہ فرمایا مگر فرصت نہ ملنے کی وجہ سے حضور نہ لکھ سکے۔حصہ اول۔اس میں وفات و نزول عیسی خلق طیور ، احیاء موتی ، علامات مہدی ، نشانات طاعون وعبد الله آتھم وغیرہ کے متعلق غیر احمدیوں کے اعتراضات کے مفصل جواب سوال و جواب کے انداز میں تحریر کئے ہیں۔ایک نسخہ مجھے بغیر سر ورق کے ملا ہے اور وہ طبع اول معلوم ہوتا ہے۔اس لئے کہ آخر پر صرف عیسائی مذہب کی حقیقت اور سکھ نومسلم کا لیکچر اور سچے مذہب کی شناخت کے اشتہار ہیں اور یہ تینوں تصانیف حضرت اقدس علیہ السلام کے عہد مبارک کی ہیں۔طبع اول میں حصہ اول اور دوم یکجا بغیر کسی نئے سرورق کے ہیں یعنی حصہ دوم پہلی کتاب کے ختم ہوتے ہی اس بقیہ صفحہ پر ہی ” حصہ دوم“ لکھ کر شروع کر دیا گیا ہے اور یہ مجموعہ ۱۲۸ صفحات پر مشتمل ہے اور تاریخ تصنیف ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ء ہے۔حصہ اول - طبع سوم ۱۹۲۰ء سائز حسب سابق صفحات ۸۶۔اس میں غیر مبایعین کے خیالات کی بھی تردید کی گئی ہے گویا کہ بعد میں اس کتاب میں ایزادی کی گئی ہے۔حصہ اول طبع اول و سوم میں خفیف سا اختلاف بھی ہے بعض جگہ بعض سوال و جواب درج ہونے سے رہ گئے ہیں اس کے سرورق صفحہ ۲ پر مرقوم ہے کہ ایک دوست نے اطلاع دی کہ اس کتاب کی وجہ سے ایک مقام پر سات اشخاص نے بیعت کر لی۔حصہ دوم طبع اول کا نسخہ دستیاب نہیں ہوا۔تاریخ طبع سوم ۱۹۲۰ء صفحات ۷۶ تاریخ طبع پنجم ۲۶ نومبر ۱۹۳۳ء