اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 29 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 29

29 29 (الف) ضلع انبالہ کے ایک گاؤں میں حکیم محمد رمضان صاحب مع اہل و عیال (ب) حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کے صاحبزادہ میاں عبدالرحمن صاحب مع بیگم صاحبہ شملہ سے بیچ کر پاکستان پہنچے لیکن جلد بعد مالیر کوٹلہ اپنے وطن واپس آگئے۔دو سال ہوئے وہاں وفات پاگئے۔اللھم اغفر له وارحمه اس تیرہ سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی ابتدائی کام ہوا۔مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبے کا استیصال اور اسلام سے محبت کرنے کی بہت کوشش کی گئی۔اب تو بسا اوقات گریجویٹ از خود لٹریچر تحقیق حق کے لئے طلب کرتے ہیں۔بعض افسران اور وکلا ء تک نے قرآن مجید پڑھا۔یوم پیشوایان مذاہب میں تقریر کراتے ہیں اور اس کے لیے مضامین بھجواتے ہیں، غیر مسلم درویشوں سے دعائیں کراتے ہیں اور پھر تحریرا اعتراف کرتے ہیں کہ غیر معمولی حالات میں ان کے کام ہو گئے۔ایک بار ایک غیر مسلم نے اسمبلی کے انتخاب میں کامیاب ہونے کے لئے سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور درویشوں سے دعا کی درخواست کی وہ کامیاب ہوئے بلکہ خلاف توقع وزیر بنائے گئے۔اس وقت ان کے وزیر بننے کا کوئی امکان نہ تھا۔انہوں نے پبلک میں دعاؤں کی امداد کا اعتراف کیا۔اس وقت قادیان کے بارہ میل کے حلقے میں بفضلہ تعالیٰ دو ہندو اور سکھ حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں اور یہ امر جس قد رمشکل ہے ظاہر ہے، ایک صاحب جو خاکسار کے ذریعے مسلمان ہوئے ہیں اس وقت تک ایک سو روپیہ چندہ دے چکے ہیں۔خاکسار کے ذریعے ایک سکھ بنا ہوا مسلمان خاندان پھر مسلمان ہو چکا ہے اور اس کی لڑکی کی شادی ایک درویش سے کی جاچکی ہے۔دھاریوال کے اُون کے کارخانے میں ایک انگریز کے مسلمان مالی وغیرہ دو خاندان ضلع ایبٹ آباد کے ہیں۔اور قادیان سے چند میل کے فاصلہ پر موضع د یوالی میں ایک شخص محمد چراغ احمدی ہو چکے ہیں۔شادی اللہ تعالیٰ نے ماسٹر صاحب کو دنیوی نعماء یعنی نیک اولا د اور اموال سے بھی حصہ وافر عطا کیا۔آپ نے رضاء الہی کی خاطر اپنے جدی اقارب سے انقطاع اختیار کیا تو اللہ تعالیٰ نے نیک صہری اقارب عطا کئے۔آپ نے تین شادیاں کیں۔ان کے بطن سے ایک درجن اولاد اور کئی درجن اولاد در اولا د موجود ہے۔یہ حالات بھی ایمان افزا ہیں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔وَمَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَمًا كَثِيراً وُسْعَةً ) (24)