اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 163 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 163

163 دیانتدارانہ ملازمت سروس بک میں سکھ اور انگریزی افسران نے آپ کے محنتی اور دیانتدار ہونے کے ریمارک لکھے اور یہاں تک مقبول ہوئے کہ ریٹائر ہونے سے قبل آپ سارے پنجاب کے منشیان ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے حتی کہ ریٹائر ہونے کے بعد بھی آپ دو مرتبہ صدر منتخب ہوتے رہے اور دیگر منشیان کو اصرار تھا کہ مزید عرصہ کے لئے بھی آپ اس عہدہ پر کام کرتے رہیں لیکن چونکہ قادیان ہجرت کر آنے کی وجہ سے زیادہ وقت باہر کے کاموں کے لئے نہ نکل سکتا تھا اس لئے آپ نے معذرت کر دی۔از دواجی زندگی آپ کی یاد داشتوں میں آپ کے نکاح کے متعلق ذیل کا نوٹ درج ہے: نکاح خاکسار را قم محمد عبد اللہ ہمراہ امتہ العزیز بنت عموی مولوی احمد دین صاحب مہر یک صد روپے ۱۳ جمادی الثانی ۱۳۱۵ھ مور محه ۱۲۱ اکتوبر ۴۰۶۹۸ کتک سمه ۱۹۵۵ بکرمی بروز پنجشنبہ بمقام بوتالہ مسجد میں بوقت صبح بعد نماز پڑھا گیا۔نکاح خوان مولوی علاؤ الدین صاحب اہل حدیث گوجرانوالہ تھے۔" آپ کی اولاد کے اسماء یہ ہیں۔(۱) مولوی عبدالرحمن صاحب انور اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹی سینا حضرت خلیفہ اسی الثانی ای باله تعالی) (۲) حافظ قدرت اللہ صاحب ( مبلغ لندن انڈونیشیا و ہالینڈ ) (۳) عنایت اللہ صاحب سلیم اسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ اریکیشن سیکرٹریٹ لاہور (۴) امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ خانصاحب قاضی محمد رشید صاحب ریٹائرڈ آرڈی ننس آفیسر و سابق وکیل المال تحریک جدید حال ربوہ۔(۵) سعیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری۔خدمات سلسلہ و شمائل آپ نے دوران ملازمت اور بعد پنشن خدمات سلسلہ کی بہت توفیق پائی۔ان کا نیز آپ کے شمائل و اخلاق حسنہ کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے۔(۱) ملازمت کی وجہ سے اکثر آپ سرگودھا میں متعین رہے وہاں صدر اور پھر امیر جماعت کے طور پر خدمات کا موقع ملتا ر ہا۔(۲) مئی ۱۹۳۸ء میں محلہ دارالفضل قادیان کے سہ سالہ انتخابات میں آپ سیکرٹری امور عامہ منتخب