اصحاب احمد (جلد 7) — Page 133
133 ماسٹر صاحب نے ۱۴/۱/۴۸ کے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا کہ ۸/جنوری کو رویا میں دیکھا کہ میرے لیمپ میں ایک یا دو ماشہ کے برابر تیل رہ گیا ہے اس کے معابعد میں نے دیکھا کہ کچھ تیل یا پیٹرول میرے لیمپ میں ڈال دیا گیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے میری عمر میں اضافہ کر دیا ہے۔وفات چنانچہ اس کے بعد قریباً چار سال زندہ رہنے کے بعد آپ کا انتقال ہوا۔(☆) سردار صاحب کی وفات پر آپ کے صاحبزادہ ڈاکٹر نذیر احمد صاحب نے ذیل کا مضمون لکھا (*) ” میرے والد محترم سردار عبدالرحمن صاحب بی اے سابق مہر سنگھ رضی اللہ عنہ " جون کو مختصرسی بیماری کے بعد فوت ہو گئے اور اپنے حقیقی مولا کو جاملے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَّيَبْقَى وَجُهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ “ ( جزائر انڈیمان میں کرنل ڈگلس سے اکثر ملاقات کرتے تھے۔انہوں نے لنڈن جا کر بیان کیا کہ ماسٹر عبدالرحمن صاحب مذہبی دیوانے ہیں۔ماسٹر غلام جیلانی بی اے بی ٹی امرتسری سابق ہیڈ ماسٹر پورٹ بلیئر آپ ہی کے ہاتھ سے احمدی ہوئے۔آپ پانچوں نمازیں آخر عمر تک مساجد میں ادا فرماتے رہے لوگوں کو الصلواۃ فی المسجد کی بہت تاکید کرتے تھے۔تجد قریبا بلاناغہ ادا فرماتے تھے۔کتابیں لکھیں۔اور خفیف لاگت پر انہیں فروخت کر کے تمام ادیان میں فریضہ تبلیغ ادا کیا۔آپ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اگرتم فریضہ تبلیغ جاری رکھ تو تمہاری عمر کو ہم بڑھاد میں گے چنانچہ آپ نے آخر عمر تک آخری مہینے تک اشتہارات شائع کرنے نہ چھوڑے۔۔۔۔خاکسار ۱۵ برس سے آپ کے نقش قدم پر ملک ابی سینیا میں آنریری مبلغ کا کام کر رہا ہے۔یہاں میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت والد صاحب کی نماز جنازہ پڑھائی (46) اخویم مولوی سلطان احمد صاحب پیر کوئی زودنویس ربوہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت ماسٹر صاحب فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں شدید بیمار ہوا بچنے کی کوئی امید نہ تھی۔میں نے اپنی بیوی بچوں کی طرف نظر کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اے اللہ ! تو ہر چیز پر قادر ہے مجھ جیسے مردہ انسان کو از سرنو زندہ کرنا تیری قدرت میں تکرار سے بچنے کے لئے آپ کی معیت ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب آف کامٹی کے متعلق الہام ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کی پیدائش کے متعلق خوشخبری انڈیمان میں ملازمت وغیرہ کے متعلق حصے حذف کر دیئے ہیں۔(مؤلف)