اصحاب احمد (جلد 7) — Page 124
124 سے مردار خوار جانورلم ڈھینگ ہیں اور پاس ہی ایک مُردار پڑا ہوا ہے اس رویا کے بعد اس جگہ کو بدل دیا وہ معاً اچھا ہو گیا پہلے اس کے متعلق الہام ہوا تھا سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ (133)۔حضرت میر صاحب اس کے بعد ۳۹ سال زندہ رہ کر بتاریخ ۱۷ار مارچ ۱۹۴۴ء وفات پا کر بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے سلام کا اسمیہ جملہ دائمی سلامتی چاہتا ہے جو ان کی عاقبت محمود ہونے سے ظاہر ہوگئی اور عجیب قدرت الہی ہے کہ آخری وقت میں آپ کی روح قفس عنصری سے اس وقت پرواز کر گئی۔جب قرآن مجید سنانے والے نے سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ رَّحِیم پڑھا۔(۴۱) سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک خطبہ میں بیان فرمایا کہ اس امر میں علماء سلسلہ میں اختلاف ہوا ہے آیا حضرت یحی شہید ہوئے تھے یا نہیں۔اور فرمایا کہ خلفاء کرام کے زمانہ میں صحابہ جمع ہوتے اور تبادلہ خیالات کرتے اور بالآخر ان کی اکثریت تسلیم کر لیتی کہ فلاں بات صحیح ہے یا کہ روایات دونوں درست ہیں مگر پہلے آنحضرت ﷺ نے یوں فرمایا اور بعد میں یوں فرمایا۔سواگر صحابہ کی شہادتوں پر مسائل مختلفہ کے تصفیہ کی بنیاد نہ اٹھائی جائے تو انبیاء کی صحبت میں لمبے عرصہ تک رہنے کی کوئی غرض ہی نہیں رہتی۔سو اس طریق پر صحابہ کا جس امر پر اجماع ہوگا تو وہ بہر حال صحیح ہوگا اور صحابہ کی طبیعت پر جو مجموعی اثر نبی کی صحبت کا ہوتا ہے وہ غلط نہیں ہوسکتا کیونکہ تاثر سنت کا رنگ رکھتا ہے اگر صحابہ سے فائدہ نہیں اٹھایا تو ایک ایسی غلط بنیاد قائم ہو جائے گی جو سلسلہ کے لئے آئندہ نہایت خطرناک اور تباہ کن نتائج کی حامل ہوگی۔حضور نے حضرت بیٹی کی شہادت کے متعلق متواتر تین خطبات اور خطبات بھی بہت طویل دیئے جس سے اس امر کی اہمیت کا علم ہوتا ہے اس بارہ میں اپنی اور دیگر صحابہ کی روایات بیان کی ہیں۔حضور فرماتے ہیں: یہ صرف میری روایت ہی نہیں بلکہ بعض اور صحابہ کی بھی ہے چنانچہ ابھی جب کہ میں جمعہ پڑھانے کے لئے آرہا تھا ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی ہیں مجھے ایک رقعہ دیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ : میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر لکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دومرتبہ مسجد مبارک میں فرمایا ( گویا کہ میں اب بھی آپ کو بولتے سنتا ہوں ) کہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ محمدیہ کو سلسلہ موسویہ کے تقابل کے طور پر قائم کیا ہے سلسلہ موسویہ کے اول نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوئے ہیں اور ان کے آخری خلیفہ صلى الله حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔اسی طرح سلسلہ محمدیہ کے بانی حضرت نبی ﷺہے ہیں اور آپ کا آخری خلیفہ