اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 43 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 43

43 خوب غور سے پڑھو اور مجھے تاکید کرتے تھے کہ مسجد دارالرحمت میں حضرت صوفی غلام محمد صاحب (سابق مبلغ ماریشس ) کا درس سنا کرو۔خود بھی سنتے۔رمضان شریف میں خود بھی درس سنتے اور مجھے بھی تلقین فرماتے کہ جلدی فارغ ہو کر درس میں شامل ہو اور رات کو درس کا مجھ سے امتحان لیتے۔آپ تلاوت قرآن مجید بھی مجھ سے سنتے اور آبدیدہ ہو جاتے۔حضرت مسیح موعود کی نظمیں بھی سنتے۔حکیم صاحب ۱۹۴۷ء میں آخری ملاقات کا حال سناتے ہیں کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجھے لاہور بلوایا تو وہاں ماسٹر صاحب سے بھی ملاقات ہوگئی۔میری شادی ہو جانے کی خبر سے بہت خوش ہوئے اور مجھے گلے لگالیا۔اور اپنے گھر میں خوشی سے سنایا کہ ہمارے اقارب میں ہی جہاں میں نے تحریک کی تھی سعید کی شادی ہو گئی اور مجھے فرمایا کہ حضور نے فرمایا ہے کہ ایک روٹی کھاؤ محض اس لئے کہ تبلیغ اسلام بند نہ ہو۔اب تم مبلغ بن گئے ہو۔خدا کا شکر کرو۔بھئی! اب پیچھے نہ ہٹنا اور میرے لئے دعا بھی فرمائی۔میرے ساتھ آپ بہت بے تکلف تھے۔اپنے بچوں سے بھی اتنے بے تکلف نہ تھے۔مجھ پر انہوں نے احسانات کی بارش برسائی۔ان کو یاد کر کے اب بھی میں گریہ و بکا کرنے سے رہ نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ ان پر اپنے فضل و انوار کی بارش برسائے اور ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔آمین ثم آمین۔اہل و عیال کو نصیحت : آپ نے ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء کو اہل وعیال کے لئے ایک وصیت تحریر کی۔یہ وصیت صرف دینی امور کے متعلق ہے۔آپ نے تاکید کی اگر تم لوگ صحابہ کرام کی برکات سے حصہ لینا چاہتے ہو تو ہماری طرح کشتی نوح کا مطالعہ کیا کرو۔میں اب بھی سال میں دو ایک مرتبہ اسے پڑھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ مبارک میں ہم کشتی نوح پڑھ پڑھ کر بعض ہدایات کو خط کشیدہ کر لیتے تھے اور ہفتہ بعد دیکھتے کہ وہ نقص دور ہوایا خوبی ہم میں پیدا ہوئی یا نہیں۔اسی طرح صحابہ کیا کرتے تھے اور میں خود تو اپنے بعض عیوب اور کوتاہیوں کو خط کشیدہ کر کے اصلاح کیا کرتا تھا۔اسی لئے گھر میں اس کتاب کا درس دیتا تھا۔( سالہا سال تک روزانہ گھر میں اکثر اس کتاب کا اور کبھی دوسری کتب حضرت اقدس کا درس ہوتا تھا اس وصیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ہر بچے اور بچی کو کتاب ” نبراس المومنین دی ہوئی تھی آپ اہل وعیال پر اپنے اعمال صالحہ کا اظہار کرتے رہتے تھے تا ان کو بھی ترغیب ہو۔آپ نے اپنی اولاد کو خطوط میں تحریر فرمایا کہ میں حضرت مسیح موعود کی تحریر کردہ دعا مانگتا ہوں کہ یا الہی مجھے صحت و فرصت اور توفیق اعمال صالحہ عنایت کر اور سنت نبوی کے مطابق استغفار کرتا ہوں اور چلتے پھرتے بھی کرتا ہوں۔اگر کوئی۔۔۔خدا تعالیٰ کا کام کرے (تو) اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس کی حاجت پوری کر دیتا ہے۔ہمسایوں کو قرآن اور دین (29)