اصحاب احمد (جلد 7) — Page 28
28 کہ ایسی قابل شخصیتیں جماعت احمدیہ میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں امریکہ فرانس ، لندن، عدن، پین، انڈونیشیا، مغربی و مشرقی افریقہ، اٹلی، سوئزرلینڈ وغیرہ کے مبلغین اور آسٹریلیا، ماریشس، برما، بورنیو اور جرمنی تک کے احمدی احباب زیارت قادیان کے لئے تشریف لائے۔(۷) قادیان سے ہفتہ وار بدر آٹھ سال سے جاری ہے اور نہایت عمدہ قسم کا تبلیغی لٹریچر اردو ہندی ، گورمکھی اور انگریزی وغیرہ زبانوں میں شائع ہو رہا ہے۔لڑکیوں اور لڑکوں کے مڈل سکول جاری ہیں۔مدرسہ احمد یہ بھی جاری ہے۔بہت سی مستورات اور نو جوانوں نے ہندی گورمکھی اور اردو کے امتحانات پاس کئے ہیں۔(۸) جماعتی تنظیم کے غیر مسلم بھی ثنا خواں ہیں (۹) با وجود تنگی ترشیوں کے درویش قیام قادیان کو ہر ایک امر پر ترجیح دیتے ہیں۔حالانکہ کئی ایسے ہیں کہ ان کے خاندانوں میں ان کی شدید ضرورت ہے۔بعض کی بیویوں نے ان سے محض اس وجہ سے طلاق لے لی کہ وہ قادیان ٹھہرے ہوئے ہیں۔بعض کے اہل و عیال یا بچے یا بچیاں پاکستان میں ہیں جن کو ہندوستان آنے کا ویز انہیں ملتا۔مکرم محترم مولوی عبد الرحمن صاحب ناظر اعلیٰ کو ان کی اہلیہ اول کی وفات پر پاکستان نہیں جانے دیا گیا۔ان کے بطن سے جواں سال فرزند ملک بشارت احمد صاحب کی شدید علالت پر حتی کہ یہ تار آنے پر کہ بارڈر پر آکر چہرہ دیکھ لیں پاسپورٹ نہیں دیا گیا ، خاکسار راقم کی والدہ صاحبہ شدید علیل ہوئیں حتی کہ تار آیا کہ ان کو ر بوہ لے جانے کے لئے صندوق تیار کر لیا گیا ہے تب بھی خاکسار کو پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔میری اہلیہ کا پاسپورٹ کئی دفعہ نامنظور ہو کر اب دیا گیا ہے۔ہم رضائے الہی کی خاطر ان سب قسم کی تکالیف محصوریت کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اللهم وفقنا لِمَا ترضى آمین * (۹) مشرقی پنجاب میں (جس میں اب پیپو ** کا ادغام ہو چکا ہے ) تقسیم ملک کے وقت قادیان سے باہر ذیل کے احمدی تھے۔☆ قادیان میں تقسیم ملک سے قبل سینما اور شراب کی دکان کا امکان ہی نہیں تھا۔کاش ہمارے جذبات کا خیال ہمارے توجہ دلانے پر ہی کیا جاتا۔محلہ جات کے نام تبدیل کر دئے گئے۔مولانا ابوالکلام آزادمرحوم ( وزیر تعلیم ) کے ذریعے حکومت پنجاب کو توجہ دلائی گئی تو یہ فیصلہ آیا کہ بعض محلہ جات کے نام بوجہ تقدس رکھے گئے ہیں ( مثلا دارالصحت ) ان کو تبدیل نہ کیا جائے ( انا للہ وانا الیہ راجعون ) بلا استثناء میونسپلٹی نے تمام نام بدل دیئے البتہ ہمارا موجودہ محلہ جو حلقہ مسجد مبارک پر مشتمل ہے۔محلہ احمد یاں اور اس کا بازار احمد یہ بازار کہلاتا ہے۔(Patiala and East Punjab States) کا مخفف ہے اور ریاستہائے پٹیالہ، مالیر کوٹلہ ، نابھہ اور جنید پر مشتمل تھا۔