اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 207 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 207

207 محاسب کے دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔خاکسار نے السلام علیکم عرض کر کے مصافحہ کیا تو حضور نے مسکراتے ہوئے فرمایا : آپ تحریک کا کام شروع کر دیں اور ایک ہزار احباب کے پتے نکالیں۔خاکسار نے دل میں آمنا وصدقنا کہا۔حضور لاہور سے جمعرات کے دن واپس تشریف لائے تو خاکسار نے ایک ہزار کی فہرست پیش کر دی۔اس تحریک کے وعدوں کے خطوط آرہے تھے حضور نے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کو حکم دیا کہ وہ ان کا حساب بنا کر پیش کریں۔مگر دفتر جو حساب پیش کرتا وہ حضور کے اپنے ذہنی حساب سے نہ ملتا۔اس پر ایک جمعرات کی نماز مغرب کے بعد خاکسار کو فر مایا کہ آپ وعدوں کے تمام خطوط دفتر سے لے کر ان کا حساب بنا کر کل دس بجے قبل جمعہ پیش کریں۔میں اس بارہ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں میں اسی وقت دفتر پہنچا دیکھا تو میز پر خطوط پڑے تھے۔دفتر والوں نے کہا یہی سارے خط ہیں آپ لے لیں۔میں نے گنے تو پانصد خطوط تھے۔میں اسی وقت پہلے محلہ دارالسعہ گیا۔وہاں میں نے خواجہ معین الدین صاحب اور قاری محمد امین صاحب کو ڈیڑھ ڈیڑھ سو خط دے کر کہا کہ آج ساری رات کام کرنا ہے تا صبح ہی حساب مل جائے انہوں نے خوشی سے کہا کہ جب تک ہم یہ کام پورانہ کر لیں آرام نہ کریں گے۔اور دو سو خط میں نے اپنے واسطے رکھے۔صبح جب میں ان کے پاس پہنچا تو دونوں نے حساب تیار کر لیا ہوا تھا۔مجھے دے دیا۔میں نے یکجائی حساب بنایا تو ساڑھے سولہ ہزار کے وعدے ہوئے میں ساڑھے نو بجے محلہ دارالفضل سے اپنے گھر سے شہر کو آرہا تھا کہ خان میر خاں صاحب حضور کے باڈی گارڈ ملے۔انہوں نے کہا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ آپ کو یا دفرماتے ہیں۔میں نے پیش ہو کر عرض کیا کہ حضور ساڑھے سولہ ہزار وعدوں کی میزان ہے۔حضور نے فرمایا درست معلوم ہوتی ہے میرے ذہنی حساب سے ملتی ہے۔خاکسار نے عرض کیا کہ حضور نے ایک مطالبہ ساڑھے سترہ ہزار کا فرمایا تھا۔کل اور آج کی ڈاک حضور کے پاس ہے اس میں ایک ہزار سے اوپر کے ہی وعدے ہوں گے، اس لئے ساڑھے سترہ ہزار کا اعلان فرمائیں۔فرمایا میں نے جو حساب ابھی نہیں دیکھا اس کا اعلان کس طرح کرسکتا ہوں۔میں نے جود یکھ لیا ہے اس کا ہی اعلان کیا جا سکتا ہے۔جود دیکھا نہیں اس کا اعلان نہیں ہوسکتا۔چنانچہ حضور نے خطبہ میں ساڑھے سولہ ہزار کا ہی ذکر فرمایا۔اللہ تعالیٰ کا خاکسار پر کتنا بڑا فضل و احسان ہوا کہ مجھے ایک ساتھ چار کام کرنے کا موقع عطا فرمایا۔کشمیر فنڈ اور دالانوار کے کام کے لئے مجھے دومددگار بھی مل گئے تھے۔لیکن آڈیٹر اور تحریک جدید کا کام خاکسارا کیلا ہی کر رہا تھا۔حضور کی خدمت میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے حسابات بنانے اور خطوط کی منظوری کی روزانہ اطلاع دینے اور تحریک جدید کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد مزید تکمیل کے لئے دفتر کی پابندی کا سوال ہی